تازہ ترین

بابا نگری میں حضرت بابا نظام الدین کیانویؒ کا عرس، ہزاروں زائرین شریک

میاں بشیر احمد کی سربراہی میں آج اختتامی تقریب منعقد ہوگی

8 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ارشاد احمد+غلام نبی رینہ
بابانگری وانگت//بابانگری وانگت کنگن میں حضرت بابا نظام الدین کیانویؒ کے 124 ویں سالانہ عرس6جون سے شروع  ہوگیا ہے۔ جموں و کشمیر سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدتمند اور زائرین عرس میں شرکت کی خاطر بابانگری وانگت کنگن پہنچ گئے ہیں جہاں ان کیلئے کھانے پینے اور رہائش کا انتظام کیا گیا ہے۔سینکڑوں عقیدت مند رضاکارانہ طور پر عرس میں کام کرنے کیلئے بھی آتے ہیں۔شوپیان، اوڑی، کوکرناگ، پہلگام، بانڈی پورہ، راجوری، پونچھ، کالاکوٹ، درہال، تھانہ منڈی سمیت دیگر علاقوں کے علاوہ بیرون ریاست سے بھی ہزاروں کی تعداد میں عقیدتمند بابانگری وانگت کنگن آرہئے ہیں۔3 روز تک جاری رہنے والے عرس میں دورود ازکار کی مجالس کے ساتھ ساتھ  علماء کرام اسلامی تعلیمات پر مفصل روشنی ڈال رہے ہیں ۔8 جون کو اختتامی تقریب خصوصی دعائیں ،جو سجادہ نشین میاں بشیر احمد کی سرپرستی میں مانگی جائے گی ۔سالانہ عرس کی تقریبات کے انتظامات سابقہ وزیر میاں الطاف احمدکی زیر نگرانی انجام دیئے جارہے ہیں۔ ادھر سب ڈویژنل مجسٹریٹ کنگن،جن کے ہمراہ تحصیلدار کنگن،بلاک میڈیکل آفیسر کنگن،فوڈ سیفٹی آفیسر کنگن،محکمہ امور صارفین،محکمہ بجلی،محکمہ آب رسائی، سمیت دیگر اعلی حکام نے بابانگری میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔