تازہ ترین

الطاف ٹھاکر اسمبلی حلقوں کی نئی حدبندی کے حق میں

8 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//بھارتیہ جنتاپارٹی کے ترجمان اعلیٰ مرکزی وزارت داخلہ کی ریاست کے اسمبلی حلقوں کی نئی حدبندی کی تجویزکی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ریاست میں خطوں کے درمیان امتیاز کوختم کیا جاسکے گااورسبھی خطوں کو ریاستی اسمبلی میں برابر کاحصہ ملے گا۔ایک بیان میں الطاف ٹھاکور نے کہا کہ جموں خطے میں31لاکھ ووٹر ہیں جبکہ کشمیر میں29لاکھ ووٹر ہیں اورجہاں تک اسمبلی نشستوں کاسوال ہے ، اسی طرح لداخ خطے کے ساتھ بھی امتیازبرتا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی حدبندی کی مخالفت کرنے سے صرف علاقائی جماعتوں کے مفادات کاتحفظ ہوتا ہے جوخاندانی راج کے ذریعے اپنی تجوریاں بھررہی ہیں اورریاست تعمیروترقی کے محاذپر پیچھے جارہی ہے ۔الطاف ٹھاکور نے کہا کہ ایک بار یہاں اسمبلی حلقوں کی نئی حدبندی ہوتی ہے توجموں کشمیر میں علاقائی توازن قائم ہوگا اوروزیراعظم کا’ سب کا ساتھ سب کا، وکاس کا خواب ‘پورا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مرزکی وزیرداخلہ کے ریاست کے اسمبلی حلقوں کی نئی حدبندی کے منصوبہ کا مقصدتینوں خطوں کی یکسان ترقی کویقینی بنانا ہے۔