تازہ ترین

اسمبلی حلقوں کی نئی حدبندی

فیصلہ لینے کااختیارصرف ریاستی اسمبلی کو:پی ڈی پی

8 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی نے کہا ہے کہ صدرہندیاریاستی گورنرریاست سے متعلق کوئی بھی پالیسی سازفیصلہ جیسے اسمبلی حلقوں کی نئی حدبندی لینے کے مجاذنہیں ہیں کیونکہ ریاستی اسمبلی کو ہی ایسے پالیسی سازفیصلے لینے کااختیار ہے ۔ایک بیان میں پارٹی نے کہا کہ حکومت ہندریاست کو فرقہ وارانہ بنیادوں پرتقسیم کرناچاہتی ہے اوریہ ریاست کے لوگوں کوقبول نہیں ہے ۔2026تک ریاست میں اسمبلی حلقوں کی کوئی نئی حدبندی نہیں ہوسکتی ہے کیونکہ ریاستی اسمبلی پہلے ہی یہ فیصلہ کئی سال پہلے کرچکی ہے اوراگر بھاجپا حکومت نے یہ صدرہندکے  ذریعے کروایاتویہ سراسرغیرجمہوری ہوگااور اس کے خطرناک نتائج نکلیں گے۔پارٹی نے بیان میں مزیدکہا کہ پی ڈی پی ایسی کسی بھی کارروائی کی شدیدمزاحمت کرے گی۔