تازہ ترین

حمید لیلہ ہاری مہلوک ذاکر موسیٰ کا جانشین مقرر

انصار غزوۃ الہند کی جانب سے نئے کمانڈر کو کیا گیا متعارف

8 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر //انصار غزوۃ الہند نامی عسکری گروہ نے کشمیر میں حمید لیلہ ہاری نامی جنگجو کو ذاکر موسیٰ کا جانشین مقرر کیا ہے جو 23مئی کو فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوگیا۔کشمیرنیو زسروس (کے این ایس) کے مطابق انصار غزوۃ الہند نامی عسکری گروہ نے کشمیر میں حمید لیلہ ہاری نامی جنگجو کو ذاکر موسیٰ کا جانشین مقرر کیا ہے جو 23مئی کو فورسز کے ساتھ معرکہ آرائی کے دوران جاں بحق ہوگیا۔معلوم ہوا کہ 30سالہ لیلہ ہاری جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں کاکا پورہ کے نزدیک لیلہ ہار نامی گائوں کا رہنے والا ہے۔ حمید لیلہ ہاری ولدمحمد اسماعیل لون ساکنہ لیلہ ہار کاکا پورہ کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ ذاکرموسیٰ کا نائب تھا۔خیال رہے ذاکرموسیٰ اْن درجن بھر جنگجوئوں کا سربراہ تھا جس نے2017میں حزب المجاہدین سے ناطہ توڑ کر ایک الگ ،انصار غزوۃ الہند نامی عسکری گروہ کا قیام عمل میں لایا اور جس نے بعد ازاں القاعدہ کے ساتھ منسلک ہونے کا اعلان کیا۔سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں انصار غزوۃ الہند کے ترجمان، ابو عبیدہ نے حمید لیلہ ہاری عرف ہارون عباس کوانصار غزوۃ الہند نامی عسکری گروہ کے نئے سربراہ اور غازی ابراہیم خالد کو اس کے نائب کے طور متعارف کرایا۔بتایاجاتاہے حمید لیلہ ہاری نے ابتدائی تعلیم ایورگرین پبلک سکول لیلہ ہارکاکہ پورہ پلوامہ میں پائی جس کے بعد اْس نے گورنمنٹ مڈل سکول کاکا پورہ سے آٹھویں کا امتحان پاس کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق آٹھویں کے بعد ہی کچھ گھریلو مجبوریوں کے باعث حمید لیلہ ہاری نے تعلیم کو خیرباد کہتے ہوئے مزدوری کا پیشہ اختیار کیا۔