تازہ ترین

فوج کی15ویں کمان کاٹیوٹرہینڈل پھربحال

8 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//فوج کی 15ویں کمان کا ٹیوٹرہینڈل جوجمعرات کومعطل کیا گیا تھا، کوجمعہ کو پھر بحال کیاگیا۔ فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ٹیوٹر نے ہینڈل کی جانچ کی اور اس کو سر نو بحال کیا،تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس بات کی وضاحت نہ ہوسکی کہ آخر کار چنار کور کا ٹیوٹر ہینڈل کیوں معطل کیا گیا تھا۔ فوجی حکام کے مطابق’’ ہم نے ٹیوٹر سے رابطہ قائم کیااور ہینڈل کی جانچ کی گئی اور بحال کیا گیااور اس کا تعاقب کرنے والوں کو بھی پھر سے اس میں شامل کیا گیا۔‘‘