تازہ ترین

گورنر راج کا ایک سال | 68244شکایات موصول

8 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سری نگر//ریاست میں 20جون سے گورنر راج کے نفاذ سے لے کر7 جون 2019 تک گریوینس سیل کو68244شکایات موصول ہوئیں جن میں سے68053 ( بشمول گورنر راج سے قبل موصول ہوئی) شکایات کو نمٹارے کے لئے متعلقہ محکموں کو بھیجا گیا جبکہ 191شکایات کو نمٹانے کا عمل جاری ہے۔اسی طرح گورنر کی ہدایات پر گورنر کے چاروں مشیر سرینگر اور جموں میں شیڈول کے مطابق لوگوں کی شکایات باقاعدہ میٹنگوں کے دوران سُننے کے بعد اُن کا ازالہ کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کو بھیجتے آئے ہیں ۔