تازہ ترین

مرکزی وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری گورنر سے ملاقی

8 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//حکومت ہند کے محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری گیانیش کمار نے سینئر انٹیلی جنس آفیسر کے ہمراہ یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ۔ کمار نے گورنر کو اُن تفصیلی میٹنگوں کے بارے میں جانکاری دی جو انہوں نے ریاست میں شری امر ناتھ جی یاترا کو احسن طریقے پر منعقد کرنے کیلئے ریاستی پولیس ، انٹیلی جنس ایجنسیوں و دیگر ریاستی حکومت کے افسران کے ساتھ منعقد کی تھیں ۔ انہوں نے یاترا انتظامات کے ایک حصے کے طور پر پہلگام اور بال تل سڑکوں سے جانے والے یاتریوں کیلئے حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں کی گئی ہوائی سروے کے بارے میں بھی جانکاری دی ۔ ادھر سابق وزیر عمران رضا انصاری نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ۔ انصاری نے گورنر کو ریاست میں عوامی اہمیت اور موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق کئی معاملات کے بارے میں جانکاری دی ۔ گورنر نے انصاری پر زور دیا کہ وہ ریاست کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار نبھائیں ۔