تازہ ترین

پانی کی عدم دستیابی پر احتجاج

8 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

رمیش کیسر
نوشہرہ//سب ڈویژن نوشہرہ کے ڈنڈسیر کی عوام نے علا قہ میں پانی کی عدم دستیابی کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر کئی گھنٹوں تک گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند کر دیا ۔مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے علاقہ میں پانی کی سپلائی کو یقینی نہیں بنایا جارہاہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مظاہرین نے ضلع و مقامی انتظامیہ کیساتھ ساتھ محکمہ پی ایچ ای کیخلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ عوام کو درپیش مشکل کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔اس دوران نائب تحصیلدار لمبیڑی نے محکمہ پی ایچ ای کے آفیسران کے ہمراہ موقعہ پر جا کر مظاہرین کو یقین دہانی کروائی جس کے بعد احتجاج ختم کیا گیا اور گاڑیوں کی آمدو رفت بحال کی گئی۔