تازہ ترین

ڈگری کالج پونچھ میں شجر کاری مہم چلائی گئی

8 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

حسین محتشم
پونچھ//گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ کی انتظامیہ اور سپر تھرٹی کالج آف کمپٹیشن نے آپسی اشتراک سے ڈگری کالج پونچھ میں شجرکاری مہم چلائی ۔ اس مہم کے دوران کالج کے طلبہ وطالبات نے احاطہ کالج میں مختلف قسم کے پودے لگائے اور دوسروں کو بھی شجر کاری کا پیغام دیا۔ اس موقع پر ڈگری کالج  پونچھ کے پرنسپل پروفیسر تیجندر سنگھ اور دیگر پروفیسر ان اور طلبہ و طالبات کے علاوہ سپر تھرٹی کالج آف کمپٹیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شمیم احمد بانڈے بھی موجود تھے۔ شجر کا ری کے دوران تمام لوگوں نے اپنے ہاتھوں سے پودے لگائے ۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کالج کی طالبات نے کہا کہ چند روز قبل ہین پوری دنیا میں عالمہ یوم ماحولیات منایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اسی سلسلہ کو لیکرگور نمنٹ ڈگری کالج پونچھ میںبھی یہ شجر کاری مہم چلائی گئی تاکہ لوگوں کو ماحولیات کو تحفظ فراہم کرنے کے سلسلہ میں بیدار کیا  جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کالچ کے طلبہ نے اس مہم میں بڑھ چڑھکر حصہ لیا ۔ پروفیسر شمیم احمد بانڈے نے بھی  بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ لوگ اس سلسلہ میں آگے بڑھیں گے اور اپنے ارد گرد زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ماحول کو محفوظ کریں گے۔