تازہ ترین

سوئوچھ بھارت مشن کے تحت صفائی ستھرائی

8 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

حسین محتشم
پونچھ// عوام کو بیدار کے جانے کے سلسلے میں مونسپل کمیٹی کی جانب سے پونچھ میں بڑی سطح پر مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ عوام کو صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں بیدار کیا جائے۔ اسی سلسلہ کو لے کر محکمہ میونسپلٹی کی جانب سے پریڈ پارک میں ایک بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران ناٹک کرکے بچیوں نے لوگوں کو بیدار کرنے کی کوشش کی۔ ناٹک میں سکول اور کالج کی بچیوں نے عوام کو اپنے اردگرد صفائی رکھنے اور بیت الخلاء تعمیر کروانے کا پیغام دیا۔ انہوں نے اپنے ناٹک میں عوام کو یہ بھی سمجھایا کہ وہ اپنے محلہ اور شہر کو کس طرح صاف رکھ سکتے ہیں۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے چیئرمین تمام کونسلر بھی موجود تھے جنہوں نے بات کرتے ہو ئے کہاں کی سویچ بھارت ابھیان کے تحت اس طرح کی پروگرام ہر جگہ منعقد کئے جارہے ہیں تاکہ لوگوں کو صفائی کے تئیں بیدار کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے پونچھ میں بھی کوشش کی جا رہی ہے کہ عوام کو صفائی ستھرائی کے لئے بیدار کیا جائے۔