تازہ ترین

سرحدی علا قوں میں بنکروں کی تعمیر جاری

8 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

پرویز خان
منجا کوٹ//تحصیل منجاکوٹ کے سرحدی علا قوں میں بنکروں کی تعمیر کا کام جاری ہے ۔مقامی انتظامیہ کے مطابق سرحدی علا قوں میں عوام کو سہولیات فراہم کر نے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں ۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری کی ہدایت پر شروع کی گئی تعمیر پر بولتے ہوئے بلاک ڈیو لپمنٹ آفیسر منجاکوٹ نواز چوہدری نے بتایا کہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے ان بنکروں کی تعمیر کیلئے ملازمین کو تعینات کیا ہو ا ہے تاکہ سرحدی علا قوں میں بنکروں کی تعمیر میں معیاری ساز و سامان کا استعمال کیا جاسکے ۔موصوف نے کہاکہ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ مذکورہ بنکروں کو جلداز جلد پائیہ تکمیل تک پہنچایاجائے تاکہ مقامی لوگوں کو کسی بھی مشکل وقت میں تحفظ مل سکے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرحدی علا قوں میں عوام کو پاکستانی افواج کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال فائر نگ سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے مرکزی حکومت کی ہدایت پر بنکروں کی تعمیر شروع کی گئی ہے جبکہ کئی ایک سرحدی علا قوں میں مذکورہ بنکروں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔