تازہ ترین

مینڈھر اور دیرہ گلی میں سڑک حادثات ،5 زخمی

8 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

طارق شال +جاوید اقبال
راجوری // تھنہ منڈی اور مینڈھر میں الگ الگ سڑک حادثوں میں 5افراد زخمی ہو گئے ۔تھنہ منڈی کے سیاحتی مقام دیرہ گلی کے قریب گاڑی کے آپسی تصادم کی وجہ سے تین افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ایک ٹا ٹا سومو گاڑیوں زیر نمبر0495 /JK14Bنے تکنیکی خرابی کی وجہ سے آگے چل رہی ایک ایکو گاڑی زیر نمبر 4971 /JK14Aکو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے دونوں گاڑیاں سو میٹر گہری کھائی میں جا گریں جس کی وجہ سے ایک ہی کنبہ کے تین افراد زخمی ہوگئے ۔عقیدت مندوں کی دونوں گاڑیاں کنگن کی جارنب جارہی تھیں کہ اسی دوران بفلیاز کے مقام پر ایک گاڑی خراب ہوگئی جس کی وجہ سے عقیدت مند واپس آئے تا ہم دیرہ گلی پہنچتے ہی دونوں گاڑیوں کو حادثہ پیش آیا ۔زخمیوں کی شناخت محمد بشیر ولد لعل دین ،افتخار احمد ولد محمد بشیر اور دلشاد احمد ولد محمد بشیر سکنہ فتح پور راجوری کے طور پر ہوئی ہے ۔پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔وہائیں مینڈھر کے سلواہ علاقہ میں گذشتہ رات ایک ٹریکٹر حادثہ میں دو نوجوان زخمی ہو گئے ۔حادثے کی خبر سنتے ہی مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور دونوں نوجوانوں کو ٹریکٹر سے نکال کر سب ضلع ہسپتال مینڈھر منتقل کیاجہاں سے بنیادی علاج و معالجہ کے بعد دونوں نوجوانوں کو سب ضلع ہسپتال راجوری منتقل کیا گیا ہے۔حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں نوجوانوں کی شناخت غلام احمد اور مرتضیٰ علی کے طور پر ہوئی ہے۔اس سلسلہ میں مینڈھر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔