تازہ ترین

احسن السبیل ٹرسٹ کے زیر اہتمام عید ملن تقریب

مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اعزازات سے سرفراز

8 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

حسین محتشم
پونچھ// احسن السبیل تعلیمی و سماجی ٹرسٹ کے بینر تلے سر زین کلائی پر یک روزہ عید ملن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ الحاج قاری شمس الدین کی صدرات میں منعقدہ پروگرام میں عام لوگوں کیساتھ ساتھ ضلع کی مختلف اہم سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔پروگرام کی شروعات کلام اللہ شریف کی تلاوت ترجمے اور تفسیر سے مولانا عبدالعزیز سلفی نے کی، خطبہ استقبالیہ الحاج بابو محمد شفیع اعوان نے انجام دیا جس کے بعد طے شدہ موضوعات پر مختلف نامور شخصیات جن میںماہر تعلیم محمد آمین قمر نے " طلباء کی نشو نماء میں اساتذہ کا کردار، لعل حسین مشتاق ایڈوکیٹ نے ـ’’ہمارے باہمی مسائل اور ان کے قانونی حل" انجینئر حفیظ الرحمان نے " بچوں کی نشوونما میں والدین کا رول" ڈاکٹر رفیق انجم ( نامور شاعر ،ادیب، محقق، طبی ماہر اور اسلامی اسکالر نے" اسلام سے دوری اقدار انسانی میں گراوٹ کا سبب" چوہدری طالب حسین سبکدوش اے ایس پی نے" بچوں کی تعلیم و تربیت میں والدین اور اساتذہ کی مشترکہ ذمہ داریاں " ممتاز احمد ایس ای (پی ڈی ڈی) نے " قومی و بین الاقوامی سطح پر بچوں کی تعلیم کے موقع" یعقوب بجاڑنے " سماج میں آپسی معاملات کو حل کرنے میں پنچایتوں کا کردار" جاوید کھٹانہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تعلیم ضلع پونچھ نے " تعلیم ہمارے تمام مسائل کا واحد حل" محمد ظفر چوہدری سابقہ سرپنچ کلائی نے " ہمارا گاؤں ہمارے مسائل "  محمد ارشاد ایس ایس پی جموں و کشمیر پولیس نے " ہمارے جذوی مسائل کے ممکنہ حل " جیسے موضوعات پر بات کی ۔اس دوران احسن السبیل تعلیمی و سماجی ٹرسٹ نے اکابرین کو مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگیانجما دینے پر اعزازات  سے نواز کر سراہا۔ا اس دوران قومی و بین الاقوامی سطح پر کامیابی کے لئے مرحوم محمد یوسف کوہلی نامور ماہر تعلیم اور انتظامی امور کو "انتظامی امور میں نمایاں خدمات" کے لئے بعد از مرگ، دینی تعلیمات عام کرنے اور باہمی رواداری کو فروغ دینے کے زمرے میں مولانا عبدالغنی اور محمد اشرف کوہلی کو بعد از مرگ اور صدر جلسہ قاری شمس الدین کو بھی اسی زمرے میں اعزازات دئے گئے سیاسی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے کے زمرے میں مولانا محمد شفیع اور چوہدری محمد دین دھکڑ کو بعد از مرگ اعزازات سے نوازا گیا۔تعلیم کے میدان میں بحیثیت ماں بہترین کردار ادا کرنے کے لئے لطیفہ بیگم ، اہلیہ طالب حسین ریٹائیرڈ ڈپٹی ایس پی ، تعلیم نسواں کو فروغ دینے کے زمرے میں فیروز النساء زوجہ چودھری لعل حسین مشتاق ایڈوکیٹ، تعلیم اور لٹریچر میں نمایاں کارکردگی کے زمرے میں ڈاکٹر رفیق انجم اور محمد آمین قمر کو جب کہ تعلیم کے میدان میں بحیثیت استاد نمایاں خدمات انجام دینے کے زمرے میں جناب عبدالغنی ریٹائیرڈ زیڈ ای او، اور محمد شیر سابقہ ہیڈ ماسٹر کو اعزازات سے نوازا گیا۔جب کہ اسی زمرے میں ماسٹر خادم حسین قمر  کو بعد از مرگ اعزاز دے کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔تعلیم میں بحیثیت طالب علم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے زمرے میں عرفان حفیظ آئی اے ایس، نعمان حفیظ آئی ای ایس ،ثاقب ممتاز ( جن کو حال ہی میں کیلیفورنیا یونیورسٹی کی جانب سے public Management میں ماسٹرز کی ڈگری ملی ھے اور وہ اس کے لئے اخبارات میں نمایاں سرخیاں بٹور چکے ہی)۔ تعظیم  اختر دختر پروفیسر خادم حسین اور ڈاکٹر راشد انجم فرزند ارجمند ڈاکٹر رفیق انجم جنہیں حال ہی میں KOAکی جانب سے تہترویں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت ملی ہے )کو طبی تعلیم میں نمایاں کارکردگی کے لئے اعزازات سے نوازا گیا۔آفرین خالد کوہلی، صائیمہ صادق ڈوئی ، آمنہ طارق کوہلی کو دسویں جماعت میں مختلف تعلیمی سالوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے، حافظ محمد جابر صابر ، فرید احمد راز، الطاف احمد بھٹی، آزاد احمد حجام اور محمد یعقوب قریشی کو بھی مختلف کارکردگیوں کے لئے انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر احسن السبیل تعلیمی و سماجی ٹرسٹ کے روح رواں محمد ارشاد نے سمیرا ممتاز آئی ئی ٹیئن کو ان کے سماجی ریسرچ میں "Cultural and Habitation Patterns of Tribes"پر کام کرنے کے لئے سپانسرشپ کا لیٹر بھی دیا۔ واضح رہے کہ سمیرہ بین الاقوامی سطح کی شہرت یافتہ ریسرچ اسکالر محترمہ پارل کیری رائے کے ہمراہ اس پراجیکٹ پر کام کر رہی ہیں۔اس پروگرام میں نظامت کے فرائض منظور الحق منظور کلائیوی نے اور نکہت چوہدری صاحبہ نے مشترکہ طور نہائت ہی خوب صورت انداز میں انجام دئے۔ اس موقع پر موجود دیگر شرکاء میں ، ڈاکٹر محمود احمد مدنی، عبدالمجید کوہلی ریٹائرڈ زیڈ ای او، حمیدہ بیگم پرنسپل ہائیر سکینڈری اسکول برائے طالبات پونچھ، انجینئر بشارت کوہلی، پروفیسر خادم حسین ، پروفیسر محمد عارف ، لیکچرار نسیم اخترہ ، فرزانہ کوثر، فوڈ سیفٹی آفیسر جاوید ڈوئی ،ریٹائرڈ نائب تحصیلدار محمد حسین کوہلی ،سپرنا ٹینڈنٹ آئی ٹی آئی مشتاق احمد، سماجی کارکن خوشحال احمد ،محمد فاروق ،نمبرار محمد اعظم، چوہدری شکیل راہی ، عبدالحمید کے علاؤہ کئی نامور شخصیات، شعراء ، ادباء کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔