تازہ ترین

مغل شاہراہ پر جام لگنے کا سلسلہ جاری

مسافروں کا قیمتی وقت ضائع ، مشکلات کاسامنا

8 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جاوید اقبال
 مینڈھر//وادی کشمیر سے ملانی والی واحد مغل شاہراہ پرجام لگنے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مسافروں کے مطابق بابا نگری میںمنا ئے جارہے عرس کے سلسلہ میں خطہ پیر پنچال سے عقید ت مندوں کی ایک بڑی تعداد وادی کا رخ کر رہی ہے جس کی وجہ سے مغل شاہراہ پر گاڑیوں کا سیلاب آمڈ آیا ہے جبکہ پشانہ سرنکوٹ میں گاڑیوں کی چیکنگ کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں تاہم جام کی وجہ سے گاڑیوں میں سوار مسافروں کو کئی طرح کی دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مینڈھرسے تعلق رکھنے والے سرپنچ منکوٹ محمد شفیع جاگل کا کہنا ہے کہ پشانہ کے مقام پر جام لگنے کی وجہ سے بچوں اور بزرگوں کو کئی گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ روز تک جام کا سلسلہ رک گیا تھالیکن اب دوبارہ سے کئی گھنٹوں تک جام جیسی صورتحال سے عوام کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مسافروں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ چیکنگ کے عمل میں مزید بہتری لائی جائے تاکہ لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا نانہ کرنا پڑے۔