دھنوں میں ہونہارطلباوطالبات کی عزت افزائی کیلئے تقریب کاانعقاد

دسویں اوربارہویں جماعت میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلاب میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں

8 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

عظمیٰ نیوز
 جموں// ضلع جموں اورتحصیل بھلوال کے معروف گاوں میں عیدالفطرکے تہوارکی خوشیوں میں اس وقت دوگناہ اضافہ ہواجب جامع مسجددھنوں کی انتظامیہ کمیٹی اوردیکھ ریکھ کرنے والے ٹرسٹ کے زیراہتمام دھنوں کے دسویں اوربارہویں جماعت میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلباوطالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات تقسیم کاری تقریب کااہتمام کیاگیا۔اوراس کاانعقادٹرسٹ کے اہم اراکین گرداورکلیم احمداورپٹواری پرویز احمدنے کیاتھا۔اس موقعہ پرموجود کثیرتعدادمیں موجود لوگوں کی موجوگی میں دھنوں کی باوقارشخصیات بشمول ماسٹرمشتاق احمدکھٹانہ،بی ایم اوڈاکٹرمنظوراحمد،سرپنچ سائیں خان اور گرداورکلیم احمدکے ہاتھوں گاوں کے ہونہارطلباوطالبات میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔قبل ازیں خیالات کااظہارکرتے ہوئے گرداورکلیم احمدنے طلبااوران کے والدین پرزوردیاکہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت میں کوئی کسرباقی نہ رکھیں۔انہوں نے کہاکہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کودینی تعلیم بھی دلوائیں۔انہوں نے کہاکہ دھنوں کے بچے گاوں کامستقبل ہیں لہذاہرشخص کواپنے بچے کی بہترتعلیم وتربیت یقینی بناکر دھنوں کی روشن مسقبل اورترقی کی ضمانت دینی چاہیں۔تقریب کے اختتام پرگرداورکلیم احمدنے شکریہ کے کلمات کہے اوربعدازاں مقامی لوگوں نے گرداورکلیم احمداورپٹواری کلیم احمد کے ساتھ ساتھ ماسٹر مشتاق احمدکھٹانہ کی گاوں کی ترقی اوراصلاح معاشرہ کے لیے کاوشوں کی سراہناکی۔
 

تازہ ترین