تازہ ترین

اودہم پور میں امر ناتھ یاترا کے انتظامات کا جائزہ

ڈی سی کا لنگروں میں دوستانہ ماحول میٹریل استعمال کرنے پر زور

8 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

اودہم پور//ضلع ترقیاتی کمشنرڈاکٹر پیوش سنگلہ کی قیادت میں جمعہ کے روز یہاںمتعدد محکموں ، پرائیویٹ بینکیٹ ہالوں کے مالکان اور متعدد یونینوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا ،جس میں سالانہ شری امر ناتھ جی یاترا کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شری امرناتھ یاترا احسن طریقہ سے منعقد کرنے کیلئے مثبت رویہ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے تمام متعلقین سے یاتریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے کاوشیں کرنے پر زور دیا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ یاتریوں کی رہائش کیلئے 29مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں تمام ضروری سہولیات جیسے کہ پینے کا پانی، بجلی، ٹائیلٹ ا ور صفائی و ستھرائی کا مناسب انتظام ہوگا۔انہوں نے اے سی ڈی ،سی ای او میو نسپلٹی ۔پی ایچ ای، پی ڈی ڈی ،پی ڈبلیو ڈی لے ایگزیکٹو انجینئروں اور تحصیلدار (ٹی) کو مناسب انتظامات یقینی بنانے کی کو کہا۔انہوں نے ضرورت کے مطابق پیشگی عارضی ٹائیلٹ بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے محکمہ سیاحت کو سائن بورڈ نصب کرنے کی بھی ہدایت دی۔اسکے علاوہ لنگر منتظمین سے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کو کہا گیا۔ سول ڈیفنس سے ایس ایس پی کے پاس معقول تعداد میں رضاکار دستیاب رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی،تاکہ کسی بھی ضرورت کے وقت ان کا استعمال کیا جا سکے۔انہوںنے لنگر منتظمین سے ماحول دوستانہ میٹریل استعمال کرنیکی ہدایت دی۔دریں اثنا، متعلقہ علاقوں کے تحصیلداروں کو یاترا افسر تعینات کیا گیا اور سکے علاوہ متعلقہ تحصیلدار کی قیادت میں ایک کمکیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی جو ڈھابوں ،دکانوں اور ہوٹولں میں فوڈ ائیٹمز کی معیار اور ریٹ پر نظر رکھنے کی ہدایت دی گئی۔اجلاس میں امر ناتھ جی یاتریوں کی سہولیت کے لئے ایک کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،جو کہ چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔