تازہ ترین

بڑھاپادانائی،جانکاری اور تجربہ کا خزانہ : سواتی گپتا

ڈوگرہ لاء کالج کی جانب سے بزرگوں کی بھلائی کیلئے ایک پروگرام کا اہتمام

8 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

سانبہ//ڈوگرہ لاء کالج میں ضلع لیگل سروسز اتھارٹی سانبہ کی جانب سے ڈوگرہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اشتراک سے بزرگوں کو وقار سے رہنے کے لئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔پروگرام کا اہتمام روائتی چراغ روشن کرکے کیا گیا ۔ڈائریکٹر ڈوگرہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کرنل کے این پادھا نے تمام شرکا بشمول عملہ، طلاب کا والہانہ استقبال کیا۔اپنے خطاب میں انہوں نے موضوع پر روشنی ڈالی اور کہا کہ عمر کو فقط تعداد کے نظر سے دیکھنا چاہیے نہ کہ ذہنیت کو متاثر کرے کی نظر سے ۔پروگرام میں ڈوگرہ لاء کالج، ڈوگرہ ڈگری کالج اور ڈوگرہ کالج آف ایجوکیشن کے طلاب نے شرکت کی۔طلاب نے بڑھاپے کے مثبت اور منفی مراحل پر روشنی ڈالی۔مقررین نے بھارتی قانونی نظام کی جانب سے بیٹیوں کو اپنے وادین کی دیکھ بھال کرنے ،اگرچہ وہ شادی شدہ بھی ہوں ،کے حقوق پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ ہر ایک شخض کو اپنی بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ آنے والے چلینجوں جیسے کہ بیماری، ناخیزی و تناہی کا مقابلہ کرنے کیلئے منصوبہ بنانا چاہیے ۔مقررین نے اولڈایج ہوموں کی ترقی اور ان بزرگوں کی دیکھ بھال کرنے پر بھی مباحثہ کیا ،جو بے سہارا ہوں اور جن کی دیکھ بھال کرنے کیلئے کوئی نہ ہو۔طلاب نے پروگرام میں شرکت کرنے والے دیگر لوگوں کو بھی صبر سے کام لینے اور بزرگوں کے تئیں شفقت برتنے اور ان کی ممکنہ مدد کرنے کی جانب راغب کیا ۔ سیکرٹری DLSA  سواتی گپتابھی اس موقعہ پر موجود تھی۔انہوں نے بزرگوں کے ساتھ احترام سے برتائو کرنے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے بڑھاپے کے مسائل اور ان سے نمٹنے پر بھی مباحثہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ زندگی کا ہر ایک مرحلہ وقار کا مستحق ہے،لیکن انہوں نے بوڑھاپے کو دانائی،جانکاری اور تجربہ کا ایک خزانہ قرار دیا کیونکہ اس عمر تک پہنچتے ہوئے لوگوں نے بہت کُچھ سیکھ لیا ہوتا ہے،جس سے ہمیں اچھے اور برے میں تمیز کرنے کی سیکھ ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑھاپے کی خوبیوں کے ساتھ ساتھ کئی مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں جیسے کہ صحت کے مسائل اور ذہنی بیماری جیسے ۔اسلئے یہ وہ وقت ہے جس دوران ان لوگوں کو زیادہ نگہداشت کی ضرورت ہوتی ہے ۔انہوں نے نوجوانوں کو اپنے بزرگوں کی دیکھ بھال کرنے اور انہیں ایک اچھی زندگی بسر کرنے میںمدد کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔سیکرٹری DLSA  سواتی گپتا نے ڈوگرہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے آج کل کے دور میں لوگوں کے فوائد کیلئے ایسا پروگرام منعقد کرنے کی ستائش کی ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بڑھاپے کے سلسلہ میں بیداری پیدا کرنے کیلئے ایسے پروگرام منعقد کرنے کافی اہمیت کے حامل ہیں۔ سیکرٹری ڈوگرہ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے صدر کنور سمر دیو سنگھ چاڑک نے پروگرام کی صدارت کی ۔پرنسپل ڈوگرہ ڈگری کالج بیلا ٹھاکور اور پرنسپل ڈوگرہ کالج آف ایجوکیشن ڈاکٹر وکیش شرما بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔پروگرام میں ڈوگرہ کالج آف ایجوکیشن کی طالبہ تانیہ نے نظامت کے فرائض انجام دئے،جبکہ ڈوگرہ لاء کالج کے طالب علم وشال ڈوگرہ نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔