تازہ ترین

دھونی کے گلووز کا تنازعہ | بی سی سی آئی اور وزارت کھیل کی مداخلت

8 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
ممبئی// ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے مہندر سنگھ دھونی کے دستانے پر ہندستانی فوج کی قربانی بیج کو لے کر پیدا ہوئے غیر ضروری تنازعہ میں مداخلت کرتے ہوئے اپنے وکٹ کیپر بلے باز کی حمایت کی ہے ، وہیں اس درمیان وزیر کھیل کرن ریجیجو نے بھی بورڈ سے اس معاملے میں مناسب اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے ۔ انگلینڈ اینڈ ویلز میں چل رہے عالمی کپ میں حصہ لے رہی ہے ہندستانی ٹیم کے کھلاڑی دھونی کے گلووزپر لگے ہندوستانی فوج کے بیج کو لے کر عالمی ادارے نے اعتراض ظاہر کیا تھا جس کے بعد غیر ضروری تنازعہ پیدا ہو گیا ہے ۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے بی سی سی آئی سے اپیل کی ہے کہ وہ دھونی سے ان کے دستانے پر بنے فوج کے بیج کو ہٹانے کے لئے کہے ۔ آئی سی سی قوانین کے مطابق کھلاڑیوں کے لباس یا دیگر اشیاء پر بین الاقوامی میچ کے دوران سیاست، مذہب یا نسل پرستی وغیرہ کا پیغام نہیں ہونا چاہئے ۔ اگرچہ بی سی سی آئی کو منظم کر رہی منتظمین کی کمیٹی (سی اواے ) کے سربراہ ونود رائے نے جمعہ کو تصدیق کی کہ بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو خط لکھا ہے اور دھونی کو ان کے ہندوستانی فوج کے بیجز لگے گلووزپہن کر کھیلنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔