تازہ ترین

جے کے بنک چیئرمین نے 10اے ٹی ایموں کا الیکٹرانک افتتاح کیا

5 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر// عوامی امنگوں کا خیال رکھتے ہوئے اور اپنی خدمات کا دائرہ پھیلاتے ہوئے جموں و کشمیر بینک نے عید الفطر سے ایک دن پہلے  ریاست کے متعدد مقامات پر 10اے ٹی ایم اور ایک سی ڈی ایم یعنی کیش جمع کر نے والی مشین کاالیکٹرانک افتتاح کیا۔ ان گیارہ مشینوں کا افتتاح بینک کے چیئرمین و سر پرست اعلیٰ پرویز احمد نے کیا۔بینک کے کارپوریٹ آفس میںاس الیکٹرانک افتتاح کے موقع پر چیئرمین کے ہمراہ  بینک کے ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ پی کے تکو اور آر کے چھبر، پریزیڈنٹ راکیش گنڈوترا، ارون گنڈوترا،  غلام نبی تیلی، سنیل گپتا، رجنی صراف ، محمد مقبول لون، محمد یونس پٹو، اور اشرف علی ملک کے علاوہ  بینک کے دیگر وائس پریزیڈنٹ اور کئی سینئر افسراں موجود تھے۔ریاست میں اپنی ڈجیٹل خدمات کی موجودگی کو اور زیادہ مظبوطی بخشتے ہوئے بینک نے عید کے موقع پر عوام کو راحت پہنچانے کی غرض سے جن دس مقامات پر نئے ATMنصب کئے وہ ہیں شمالی زون  میں سونم ، نو شہرہ اور نادی ہل، سینٹرل زون میں بس اسٹینڈ ماگام، پنڈت کالونی شیخ پورہ ، پانتھہ چوک مارکیٹ، انڈسٹرئل اسٹیٹ زکورہ، پی سی ڈیپو قمر واری اور جنوبی زون میں بارسو اور پولیس سٹیشن روڈ کاکہ پورہ۔ اسکے علاوہ   اس ا لیکٹرانک افتتاح میں کیش جمع کرنے والی ایک سی ڈی ایم مشین کو بھی چھانہ پورہ میں عوام کے نام وقف کیا گیا۔اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے بینک کے قائد نے کہا کہ پروجیکٹوں کو وقت پر عملانے کے علاوہ ہمیں ریاست کے طول و عرض میں سماج و معاشی ترقی کیلئے بہت محنت سے کام کرنا ہوگا کیونکہ ہمارے بینک کوبینک کاری کے علاوہ اپنی الگ ذمہ داریاں ہیں جو باقی بینکوں کو نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی ادارے ترقی کرنا چاہتے ہیں لیکن انکے پاس  ایسے ذرائع نہیں ہوتے ہیں لیکن جے کے بینک کے پاس ہر طرح کے ذرائع ہیں جنکا  اگربھر پور استعمال کیا جائے تو اس میں کوئی مبالغہ نہیں ہے کہ یہ بینک بہت جلد ملک کا صفحہ اول کا بینک بنے گا۔چیئرمین نے کہا کہ موجودہ انسانی وسائل اور انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ اپنی اگلی نسل کو تیار کریں جنکو مستقبل میں اس بینک کو آگے لیجانا ہے۔انہوں نے اپنی ٹیم سے کہا کہ اپنے تابناک کل کو دیکھنے کیلئے ہمیں آج کے دن میں ہی انوسٹ کرنا ہوگا ۔ ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ پی کے تکو نے کہا کہ بینکنگ اور فائنانشل سیکٹر میں جو مثبت تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں ہمیں اُن تبدیلوں کو گلے لگانا ہوگا۔ ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ آر کے چھبر نے کہا کہ موجودہ ڈجیٹل انقلاب میں جموں و کشمیر وقت کے ساتھ راہِ رو ہے۔  ہمارے برانچوں میں کسٹمر سروس ہمیشہ بہتر ہے لیکن پھر بھی  برانچوں میں عوامی رش کو کم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اسی جانب اپنی پیش رفت میں ہم ATMمشینوں کا پھیلاؤ کر رہے ہیں۔ وائس پریزیڈنٹ سشیل گپتا نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا کہ عید کے مقدس موقع پر یہ ریاستی عوام کو جموں و کشمیر بینک کا تحفہ ہے جب ہم آج ملک بھر میں ا پنی خود کار ٹیلر مشینوں کی تعداد کو 1302تک پہنچا رہے ہیں اور سی ڈی ایم کی تعداد  71تک پہنچا رہے ہیں۔