تازہ ترین

پیر پنچال میں شب قدر عقیدت وا حترام سے منائی گئی

3 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

سمت بھارگو +طارق شال
 راجوری//ریاست کے دیگر حصوں کی طرح خطہ پیر پنچال میں بھی شبِ قدر مذہبی عقیدت و حترام کیساتھ منائی گئی ۔سرحدی ضلع راجوری او ر پونچھ کی مساجد میں اس سلسلہ میں پیشگی انتظامات کئے گئے تھے جبکہ دونوں اضلاع کی تمام چھوٹی اور بڑی مساجد میں فرزندان توحید نے شب بیدار کرتے ہوئے اپنے گناہوں کی معافی کیلئے دعائیں مانگیں ۔ضلع راجوری میں اس سلسلہ میں ایک بڑی تقریب بابا غلام شاہ بادشاہ درگاہ شاہدرہ شریف میں منعقد کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کرتے ہوئے علماء کی تقرریں پر توجہ مبذول کی ۔اسی طرح ضلع کی تحصیل تھنہ منڈی کے مدرسہ فیضان غوث اعظم نجار محلہ غوث نگر منگوٹہ میں پہلی مرتبہ شب قدر کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں علماء نے شرکت کرتے ہوئے شب قدر کی فضلیت پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر دارالعلوم کے مہتمم و بانی مولانہ ساجد احمد عطاری نے شب قدرکی فضلیت پرروشنی ڈالتے ہوئے آپسی بھائی چار ے اور یکجہتی کا پیغام دیا ۔اس موقع پر مولانہ اشفاق احمد نے اپنے خطاب میں آپسی بھائی چارے کیساتھ ساتھ ملک و قوم کی سلامتی اور آپسی صفوں میں اتحاد پیدا کر نے کی تلقین کی۔ مدرسہ اشاعت القران شال محلہ تھنہ منڈی میں شب قدر کے عنوان پر بچوں کا خوبصورت پروگرام منعقد کیا گیا جس میں بچوں نے مکالے تقریریں، حمدو نعت پڑھیں جبکہ پروگرام کا آغاز تلاوت قران پاک سے کیاگیا ۔اس پروگرام کی صدارت حافظ امجد علی خان نے کی جبکہ حاجی محمد بشیر شال سبکدوش لیکچرر، حاجی عبدالر شید شال، ماسٹر ظفر خان، محمد اشفاق خان، رخسار احمد خان، محمد علیم گنائی وغیرہ موجود تھے۔مقررین نے پروگرام کے دوران دینی اداروں کی ترقی کیساتھ ساتھ سماج میں اپسی اتحاد کے سلسلہ میں بھی دعاکی گئی ۔
والدین نے حافظ عبدالمجید بانڈے کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت کی وجہ سے بچے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔سب سے بڑی تقریب مرکزی جامع مسجد تھنہ منڈی میں ادا کی گئی جس میں مفتی عبدالرحیم قاسمی ضیائی نے مفصل روشنی ڈالٹے ہوئے انفرادی عمل پر زور دیا۔ مرکزی جامع مسجد میں رات بھر فرزندان توحید نے نوافل، قران کی تلاوت کے ساتھ دعائیں مانگیں ۔اسکے علاوہ حنفیہ جامد مسجد ہسپلوٹ، غوثیہ جامع مسجد ٹنڈھ محلہ، اکبری جامد مسجد، دیگر ملحقہ جات کی چھوٹی بڑی مساجد میںشب قدر کی نسبت سے فرزندان توحید عبادت میں مصروف رہے اور رات بھر دعائیں مانگیں۔اسی طرح مینڈھر کی عظیم الشان دینی درسگاہ دارالعلوم محمودیہ قاسم نگر مینڈھر کی جامع مسجد انور شریف میں شب قدر کے موقعہ پر اجتماعی افطاری کا اہتمام کیا گیا جس میں اہلیان محلہ کے علاوہ ضلع بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں مسلمانوں نے دعوت میں شرکت کی ۔افطار ی کے موقعہ پر خطیب و امام جامع مسجد انور قاسم نگر مینڈھر مولانا فتح محمد نے ساری انسانیت کے لئے کیلئے مشترکہ طورپر دعا کی گئی ۔اس مجلس میں سیاسی وسماجی شخصیات اور معززین کے علاوہ ایس ڈی ایم مینڈھر ساہل جنڈیال ایس ڈی پی او نیرج کمار ایس ایچ او مینڈھرسابقہ چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمدیونس، چوہدری ظفراللہ آزاد ،چوہدری عمران ظفر علاوہ ازیں مسلم براداری کے معززین ،صحافی براداری کے علاوہ سماج کی کئی شخصیا ت نے شرکت کی ۔ اس کے بعد نماز تروایح ادا کی گئی جبکہ آخرمیں ادارہ کے مہتمم و ضلع پونچھ کی تنظیم علمائے اہلسنت والجماعت کے نائب صدر حضرت مولانا فتح محمد نے مختصر خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ ہراچھے کام کے آخر میں دو عمل کرنے چاہئے ایک تو اس کام کے کرنے پر اللہ تعالی کا شکر اداکرنا چاہئے اور دوسرے اس کے آخر میں توبہ و استغفار کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ قرآن پاک کا سننا اور اسکا سنانا سعادت کی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری بہت ہی خوش نصیبی ہے کہ ہم نے نماز تراویح میں مکمل قرآن پاک سماعت کیا۔موصوف نے کہاکہ شراب نوشی ،زنا ،سود نشہ آور ادویات یہ سب وہ چیزیں ہیں جو ایک معاشرے کو تباہ کرنے کے لئے کافی ہیں اگر دنشوران قو م وملت اس چیز پر دھیان نہیں دیں گے تو بہت جلد ہمیں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا آخر میں مولانا نے پوری انسانیت کے لئے دعا فرمائی رات بھر مسجد انور میں سینکڑوں افراد عبادت میں مشغول رہے ۔ اسی طرح ضلع راجوری کے کوٹرنکہ ،کالا کوٹ ،نوشہرہ ،راجوری قصبہ کی مساجد ،ت ،درہال ،منجا کوٹ کے علاوہ پونچھ کے ہرنی ،سرنکوٹ ،پونچھ قصبہ ،منڈی ،لورن ،بفلیاز کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں تقریبا ت کا اہتمام کیا گیا تھا جن کے دوران علماء نے شب قدر کی فضلیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اجتماعی دعائیں کی بھی گئی۔