تازہ ترین

ٹورسٹ گائیڈ کی بہادر ی بے مثال : شرما/پیپلز مومنٹ

3 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//گورنر کے مشیر کے کے شرما نے ٹورسٹ گائید رئوف ڈار کی بہادری کی ستائش کی ہے جنہوں نے پہلگام میں رافٹنگ پوائنٹ پر کچھ سیاحوں کی جان بچانے کے دوران اپنی جان قربان کی۔ایک بیان میں مشیر موصوف نے کہا کہ مرحوم کی بہادری اور ہمت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ دریں اثنا ء کے کے شرما نے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ابدی سکون کے لئے دعا کی۔ادھر جموں کشمیر پیپلز مومنٹ نے ٹورسٹ گائڈ کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ نوجوان نے انسانیت کی مشعل کو فروزاں رکھا۔بیان میں مرحوم کی جنت نشینی اور اُس کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی ہے۔