تازہ ترین

ٹورسٹ گائیڈ کونیشنل کانفرنس کا خراج عقیدت

2 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے پہلگام میں سیاحوں کی جان بچاتے ہوئے جاں بحق ہوئے روف احمد ڈار کی بہادری اور جانبازی کو سلام پیش کرتے مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ دونوں لیڈران نے مرحوم کے جملہ سوگوران کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ روف نے اپنی جان کی بازی لگا کر سیاحوں کو بچا کر اس بات کا ایک اور برملا ثبوت  پیش کیا کہ کشمیریوں میں کس قدر جذبہ انسانیت اور ایثار کوٹ کوٹ کر بھرا ہو اہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک انسان کیلئے اپنی جان سے بڑھ کر کوئی بھی چیز نہیںہوتی اور جان کی قربانی سے بڑھ کر کوئی بھی قربانی نہیں ہوسکتی ۔پارٹی لیڈر اور رکن پارلیمانی جسٹس حسنین مسعودی ،ضلع صدر پہلگام الطاف احمد کلو اور ترجمان عمران نبی ڈار نے بھی روف احمد ڈار کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے اور اُن کی قربانی کو لاثانی قرار دیا ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ مرحوم کے پسماندگان کی بھر پور مالی معاونت کے ساتھ ساتھ اُن کی بیوہ کو سرکاری ملازمت فراہم کی جائے۔