تازہ ترین

کشمیر یونیورسٹی میں تقرریاں | گل محمد وانی شعبہ پولٹیکل سائنس کے سربراہ مقرر

ڈاکٹر قیصر احمدڈین اسکول آف میڈیسن نامزد

2 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//معروف سیاسی تبصرہ نگار پروفیسرگل محمدوانی کو کشمیریونیورسٹی کے شعبہ پولٹیکل سائنس کا سربراہ مقررکیاگیا ہے ۔اس سلسلے میں ایک حکم 30مئی کو جاری کیاگیا۔پروفیسروانی کشمیراورجنوبی ایشیاء کے امور پرماہرانہ دسترس رکھتے ہیں۔وانی نے متعددممالک جن میں برطانیہ،ترکی،پاکستان،تھائی لینڈ ،سری لنکاوغیرہ شامل ہیں کادورہ کیاہے ۔انہوں نے کوئنزیونیوسٹی بیلفاسٹ اورLUMSلاہور میں خطبے دیئے ہیں۔پروفیسر وانی نئی دہلی کے ملٹی لیول فیڈرل ازم انسٹی چیوٹ آف سوشل سائنسزاورسینٹر آف پیس اینڈ انٹر نیشنل ریلیشنزاونتی پورہ کے وزٹنگ پروفیسر ہیں ۔ایک اور حکم میں ڈاکٹر شوکت احمد شاہ ایسوسی ایٹ پروفیسرشعبہ سائیکولاجی کوکشمیر یونیورسٹی کا چیف پراکٹر تعینات کیا گیا ہے ۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی طرف سے جاری کئے گئے ایک اورحکم میں ڈاکٹر قیصراحمد پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج سرینگر کوڈین اسکول آف میڈیسن نامزدکیاگیاہے۔