تازہ ترین

میکڈم بچھانے میں سست رفتاری پر ساگر برہم

1 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر//نیشنل کانفرنس جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کل کہا کہ شہر خاص کی سڑکوں کی حالات ابتر ہے اگرچہ گورنر انتظامیہ نے 15دنوں کے اندر اندر میکڈم بچھانے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن 10دن گزر جانے کے باوجود ابھی تک چند ایک سڑکوں پر ہی میکڈم بچھایا گیا ہے ۔ شہر خاص کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران لوگوں کے مسائل و مشکلات کی جانکاری حاصل کرنے کے دوران انہوں نے گورنر انتظامیہ پر زور یا کہ سڑکوں پر میکڈم بچھانے کا کام جنگی بنیادوں پر کیا جائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے رڈپورہ سٹیڈیم ، کمیونٹی ہال اور ڈرینج سسٹم کے علاوہ کئی تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ لوگوں نے ماہ مبارک کے دوران بجلی اور پانی کی عدم دستیابی کے علاوہ سڑکوں کی خستہ حالی کے بارے میں شکایات کی۔ لوگوں نے راشن گھاٹوں پر کھانڈ کی سپلائی بند ہونے پر بھی ناراضگی ظاہر کی۔