بے روزگاری کی شرح 6.1 فیصد

1 جون 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نئی دہلی// سنہ 2017۔18کے دوران ملک میں بے روزگاری کی شرح  45 برس کے سب سے زیادہ 6.1 فیصدپر پہنچ گئی۔ حکومت کی جانب سے یہاں جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2017 سے جون 2018 کی مدت کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 12 ہزار 800 بستیوں میں سروے کیا گیا۔ ان بستیوں میں 7024 گاو?ں اور 5776 شہر شامل ہیں۔ ایک لاکھ دو ہزار 113 خاندانوں میں سروے کیا گیا ہے۔ ان میں 56 ہزار 108 دیہی اور 46 ہزار پانچ شہری خاندان شامل ہیں۔ سروے میں چار لاکھ 33 ہزار 339 لوگوں نے حصہ لیا۔ ان میں سے دو لاکھ 46 ہزار 809 دیہی اور ایک لاکھ 86 ہزار 530 شہری علاقوں سے ہیں۔ اس درمیان حکومت نے مالی سال 2018۔19 میں مجموعی گھریلو پیداوار(جی ڈی پی) کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔  مالی سال کی  آخری سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو 5.8 فیصد رہی۔ گذشتہ مالی سال کے دوران جی ڈی پی میں مسلسل تنزلی چھائی رہی۔ مالی سال 2018۔19 کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو پر ا?ٹھ فیصد، دوسری سہ ماہی میں سات فیصد، تیسری سہ ماہی میں 6.6 فیصد اور ا?خری سہ ماہی میں 5.8 فیصد رہی۔ گذشتہ سات سہ ماہی میں ملک کی جی ڈی پی کی شرح نمو پہلی بار چین کی جی ڈی پی کی شرح نمو سے نیچے آئی ہے۔ گذشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں چین کی جی ڈی پی کی شرح نمو 6.4 فیصد تھی۔یو این آئی
 

تازہ ترین