تازہ ترین

عمران خان کو مدعو نہ کرنا بھارت کا داخلی معاملہ: قریشی

29 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
اسلام آباد //پاکستان نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے جمعرات کو ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے وزیر اعظم عمران خان کو مدعو نہ کرنے کے حکومت ہند کے فیصلہ کو ہندوستان کا اندرونی معاملہ قرار دیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا’’ان کی (مودی) مکمل توجہ اپنی انتخابی مہم کے دوران پاکستان کو کوسنے پر تھی۔ ہم اب یہ امید نہیں کر سکتے کہ وہ اتنی جلدی اس سے باہر نکلیں گے‘‘۔قریشی نے کہا کہ پلوامہ حملے سے پاکستان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے اور عالمی برادری نے اس حقیقت کو قبول کیا ہے ’۔  قریشی نے ہندوستان کے ساتھ گفتگو کے لیے پاکستان کو تیار رہنے کا پیغام دیا اور کہا،‘پاکستان اور ہندوستان کے درمیان تمام مسائل کو حل کرنے کے لیے مذاکرات ہی ایک واحد طریقہ ہے جو دونوں ملکوں کے حق میں ہے ’۔انہوں نے کہا کہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے اور پاکسان کا موقف خطے میں امن، استحکام، اور بھائی چارے کو بنائے رکھنا ہے ’۔