بھارتی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار : شاہ محمود قریشی

27 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
ملتان// پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نئی بھارتی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔قریشی نے گزشتہ روز ملتان میں افطاری، استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ، ہندوستان کی نئی حکومت سے ٹھنڈے بستہ میں پڑے سبھی معاملات پر بات چیت کرنے کیلئے تیار ہے۔قریشی نے کہا کہ خطہ میں امن اور خوشحالی کیلئے ہندوستان اور پاکستان کو ایک ٹیبل پر بیٹھ کر آپسی معاملات کو حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔