مودی نے راہل اور اپوزیشن جماعتوں کا شکریہ ادا کیا

25 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لوک سبھا انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کے لئے کانگریس کے صدر راہل گاندھی اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔مسٹر مودی نے جمعرات دیر رات ٹویٹ کیا، ‘‘آپ کی نیک تمناؤں کے لئے شکریہ’’۔ مسٹر گاندھی نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے لکھا تھا، ‘‘میں ہندوستان کے عوام کے فیصلے کو قبول کرتا ہوں۔ فاتحین کو مبارکباد، مسٹر مودی اور قومی جمہوری اتحاد کو مبارک ہو’’َ۔وزیر اعظم نے پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ کے مبارک پیغام کا جواب دیتے ہوئے لکھا، ‘‘میں پنجاب میں آپ کی پارٹی کی اچھی کارکردگی کے لیے آپ مبارک باد دیتا ہوں۔ میں پنجاب کے فلاح و بہبود کے لئے آپ کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں’’۔اسی طرح انہوں نے ڈراوڈ منیتر کژگم کے سربراہ ایم کے اسٹالن اور تیلگو دیشم پارٹی کے سربراہ این چندرا بابو نائیڈو کے مبارکبادی کے پیغامات کا بھی جواب دیا۔ انہوں نے مسٹر اسٹالن سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا، ‘‘میں اس موقع پر آپ کو اور آپ کی پارٹی کو مبارکباد دینے کے لئے استعمال کرتا ہوں جس نے تمل ناڈو میں اکثریت حاصل کی ہے ’’۔مسٹر مودی نے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ کے مبارکبادی کے پیغام کے جواب میں کہا کہ جموں و کشمیر میں ان کی پارٹی کے مؤثر کارکردگی کے لئے انہیں بھی مبارکباد۔انہوں نے آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو کو بھی ان نیک خواہشات کے لئے شکریہ ادا کیا۔[؟]یو این آئی
 
 

۔28 مئی کو وارانسی دورہ متوقع

وارانسی// وزیر اعظم نریندرمودی کے بارے میں متوقع ہے کہ بھاری ووٹوں سے انہیں کامیاب بنانے کے لئے وارانسی عوام کا شکریہ ادا کرنے کے لئے 28 مئی کواپنے پارلیمانی حلقے کا دورہ کرسکتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق دوسری بار وزیر اعظم کا حلف لینے سے قبل نریندر مودی وارانسی کا دورہ کرسکتے ہیں۔اپنے اس دورے کے دوران مسٹر مودی حلقے کے عوام سے ملنے کے علاوہ کاشی وشوناتھ میں گنگا پوجا بھی کریں گے ۔تاہم اس پروگرام کے بارے میں ابھی تک کوئی آفیشل اطلاع نہیں دی گئی ہے ۔ ملحوظ رہے کہ نریندر مودی نے وارانسی سے دوسری 4.79 لاکھ ووٹوں سے جیت درج کی ہے ۔ سال 2014 میں انہوں نے اس سیٹ پر 3.37 لاکھ ووٹوں سے کامیابی درج کی تھی۔نریندر مودی نے 25 اپریل کو وارانسی کا دورہ کیا تھا۔یواین آئی
 

مودی نے راہل اور اپوزیشن جماعتوں کا شکریہ ادا کیا

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لوک سبھا انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کے لئے کانگریس کے صدر راہل گاندھی اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔مسٹر مودی نے جمعرات دیر رات ٹویٹ کیا، ‘‘آپ کی نیک تمناؤں کے لئے شکریہ’’۔ مسٹر گاندھی نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے لکھا تھا، ‘‘میں ہندوستان کے عوام کے فیصلے کو قبول کرتا ہوں۔ فاتحین کو مبارکباد، مسٹر مودی اور قومی جمہوری اتحاد کو مبارک ہو’’َ۔وزیر اعظم نے پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ کے مبارک پیغام کا جواب دیتے ہوئے لکھا، ‘‘میں پنجاب میں آپ کی پارٹی کی اچھی کارکردگی کے لیے آپ مبارک باد دیتا ہوں۔ میں پنجاب کے فلاح و بہبود کے لئے آپ کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں’’۔اسی طرح انہوں نے ڈراوڈ منیتر کژگم کے سربراہ ایم کے اسٹالن اور تیلگو دیشم پارٹی کے سربراہ این چندرا بابو نائیڈو کے مبارکبادی کے پیغامات کا بھی جواب دیا۔ انہوں نے مسٹر اسٹالن سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا، ‘‘میں اس موقع پر آپ کو اور آپ کی پارٹی کو مبارکباد دینے کے لئے استعمال کرتا ہوں جس نے تمل ناڈو میں اکثریت حاصل کی ہے ’’۔مسٹر مودی نے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ کے مبارکبادی کے پیغام کے جواب میں کہا کہ جموں و کشمیر میں ان کی پارٹی کے مؤثر کارکردگی کے لئے انہیں بھی مبارکباد۔انہوں نے آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو کو بھی ان نیک خواہشات کے لئے شکریہ ادا کیا۔[؟]یو این آئی
 

مودی کی اڈوانی، جوشی سے ملاقات

نئی دہلی// لوک سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زبردست جیت کے بعد وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر امت شاہ نے پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی اور بی جے پی کے سابق صدر مرلی منوہر جوشی کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی اور دونوں لیڈروں کے پیر چھوکر آشیرواد لیا۔ مسٹر مودی نے دونوں ملاقاتوں کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی ہے ۔ مسٹر مودی مسٹر شاہ کے ساتھ سب سے پہلے 27، پرتھوی راج پر واقع مسٹر اڈوانی کی رہائش گاہ پر پہنچے ۔ مسٹر اڈوانی نے ان کا دروازے پر استقبال کیا اور مسٹر مودی نے پوری عقیدت کے ساتھ جھک کر دونوں ہاتھوں سے مسٹر اڈوانی کے پیر چھوئے ۔ مسٹر اڈوانی اس سے جذباتی ہوگئے اور انہوں نے مسٹر مودی کو دونوں ہاتھوں سے آشیرواد دیا۔ مسٹر مودی نے ٹوئٹر پر لکھا ‘محترم اڈوانی جی کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی۔ آج بی جے پی کی یہ کامیابی ممکن ہوئی ہے کیونکہ ان (مسٹر اڈوانی) جیسے ععظیم لوگوں نے پارٹی کو بنانے اور لوگوں کے سامنے نئی سوچ پیش کرنے کے لئے دہائیوں محنت کی ہے ۔ خیال رہے کہ دونوں لیڈروں میں نظریاتی اختلاف رہے ہیں۔ کبھی پارٹی کے سب سے طاقتور لیڈروں میں شامل رہے مسٹر اڈوانی نے اس بار لوک سبھاکا الیکشن نہیں لڑا اور سرگرم سیاست کو اب تقریباََ پوری طرح خیرباد کہہ چکے ہیں۔مسٹر اڈوانی سے ملاقات کے بعد مسٹر مودی اور مسٹر شاہ کی جوڑی رائے سینا روڈ پر ڈاکٹر جوشی کے گھر پہنچی۔ ڈاکٹر جوشی نے وزیراعظم کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ 

 

تازہ ترین