تازہ ترین

مزید خبرں

24 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

بی جے پی نے پارٹی کی شاندار کارکردگی کومستحکم بھارت کے عزم کو قرار دیا 

بھارتیہ جنتا پارٹی نے پارٹی کی شاندار کار کردگی کومودی کے بھارت کو مستحکم بنانے کے عزم کو قرار دیا ہے ۔پارٹی کے ترجمان اعلیٰ سنیل سیٹھی نے پارٹی کی کامیابی کومودی سرکا رکی جانب سے گُذشتہ پانچ سال میں عوام کے فلاح و بہبود کیلئے کئے گئے کام کو قرار دیا اور اکہا کہ اس سے بھارت مشید مستحکم ہوگا۔انہوںنے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں مودی کے موڈ کو پڑھنے میںنا کام رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اناتنخابات سے یہ بات واضع ہوئی ہے کہ عوام  دیانتدار اور ایماندار لیڈر کی حمایت کرنے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے عوام نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنی آنے والی یڑھی کے مستقبل کو سنوارنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میںکشمیر میں امن بحال ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مودی سرکار سماج دشمن عناصر کے خلاف مزید شدت سے کاروائی کرے گی،تاکہ وادی کشمیر میں امن فوری طور بحال ہو۔انہوںنے کہا ہے کہ لوگوں نے ذات او رمذہب کی سیاست کو یکسر مسترد کیا ،خصوصاً اُتر پردیش میں ،جہاں بی ایس پی اور ایس پی نے عوام کی حمایت حاصل کرنے کیلئے ذات کا کارڈ کھیلنے کی کوشش کی تھی اور اسے ایک بھارت عظم بھارت کی علامت قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ فقط بی جے پی کو خوشیاں منانے کا موقعہ نہیںملا ہے بلکہ پورے ملک کو خوشیاں منانے کا موقعہ ملا ہے۔
 

بڑی براہمناں انڈسٹریز ایسو سی ایشن کاایکسائز ڈیوٹی سے چھوٹ دینے کا مطالبہ 

نیوز ڈیسک
 
 جموں // بڑی براہمناں انڈسٹریز ایسو سی ایشن کا جمعرات کے روز یہاں ایک اجلاس زیر قیادت صدر بی بی آئی اے للت مہاجن منعقد ہوا، جس میں ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری اجے لنگر، سیکرٹری وویک سنگھل،خزانچی ویراج ملہوترہ نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں لکھن پور چیک پوسٹ پر انڈسٹریز یونٹوں کی جانب سے در آمد کیمکز پر غیر قانونی طور سے ایکسائز ڈیوٹی حاصل کرنے پر بحث کی گئی ۔ مباحثہ کے دوران ممبران نے فارما ،کیڑے مار ادویات و دیگریونٹوں کے ممبران نے غیر قانونی طور سے ایکسائز ڈیوٹی حاصل کرنے پر سنگین تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اگر محکمہ فائنانس کی جانب سے ایسی پا لیسی جاری رکھی گئی تو صنعتی یونٹوں کے پاس اپنی صنعتیں بند کرنے کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے۔اجلاس میں کہا گیا کہ ایسی پالسیوں سے صنعت کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچے گی،کیونکہ کچے مال پر اتنا ٹیکس صنع کار برداشت نہیں کر سکیں گے۔ایسو سی ایشن نے گورنر کے صلاح کار کے کے شرما ،پرنسپل سیکرٹری فائنانس محکمہ اے کے مہتہ سے گُذارش کی ہے کہ وہ محکمہ فائنانس کو ہدایت جاری کرکے انہیں انڈسٹریل کیمکلز کو سٹیٹ ایکسائزکے دائرہ سے مستثنیٰ کرنے کیلئے کہے،تاکہ انڈسٹریل یونٹوں کو بند ہونے سے بچایا جا سکے۔
 

 شری رام سینا نے وزیر اعظم کو شاندار کامیابی پر مبارک باد دی 

جموں //شری رام سینا نے وزیر اعظم کو لوک سبھا انتخابات میں شاندار کامیابی حال کرنے پر مبارک باد دی ہے ۔مبارک بادی کے ایک پیغام میں سینا نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میںکشمیر میں امن بحال ہو جائے گا۔سیناکے ریاستی صدر راجیو مہاجن نے  اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت والی سرکار سماج دشمن عناصر کے خلاف مزید شدت سے کاروائی کرے گی،تاکہ وادی کشمیر میں امن فوری طور بحال ہو۔انہوںنے کہا ہے کہ لوگوں نے ذات او رمذہب کی سیاست کو یکسر مسترد کیا ،خصوصاً اُتر پردیش میں ،جہاں بی ایس پی اور ایس پی نے عوام کی حمایت حاصل کرنے کیلئے ذات کا کارڈ کھیلنے کی کوشش کی تھی اور اسے ایک بھارت عظم بھارت کی علامت قرار دیا ۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ان نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کانگریس میں لیڈر شپ کا سنگین فقدان ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کو محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ منڈیٹ 2019نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ملک کی قومی سلامتی اور یکجہتی بہت اہم ہے اور ملک کا عوام اس کے ساتھ کوئی سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔مہاجن نے مودی کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ انکی قیادت میںملک کی چوگنی ترقی ہو گی۔