تازہ ترین

پی ٹی ٹی آئی نے سکولی طلاب میں دودھ کے پیکٹ تقسیم کئے

24 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

سانبہ //جاری موسم گرما اور شدت کی گرمی کے مد نظر پولیس ٹیکنکل ٹریننگ انسٹیچوٹ وجے پور کے پرنسپل ایس ایس پی اشوک کمارنے گورنمنٹ مڈل سکول تھلوری، وجے پور کے طلاب میں ٹھنڈے دودھ کے پیکٹ تقسیم کئے۔اس موقعہ پر پرنسپل نے سکول عملہ اور طلاب کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا اور سکول سٹاف سے طلاب کو بہتر تعلیم اور گائیڈنس فراہم کرنے پر زور دیا ،تاکہ ان بچوں کا مستقبل تابناک ہو سکے۔سکول کے ہیڈ ماسٹر اور سٹاف نے پرنسپل پی ٹی ٹی آئی کی جانب سے طلاب کی حوصلہ افزئی کرنے اور طلاب کے ساتھ تبادلہ کیال کرنے کے لئے قیمتی وقت بچانے کی ستائش کی۔پروگرام کا اہتمام مدر ڈائری ،ریلوے روڈ وجے پور کے مجاذ ڈسٹری بیوٹ  نیکسیس ٹریڈرز کے مالک پنکج شرما کے اشتراک سے کیا گیا تھا ۔  اس موقعہ پر ڈی ایس پی رام سنگھ جموال، ڈی ایس پی (سیکورٹی) کرن جیت سنگھ ، ڈی ایس پی( ایڈمنسٹریشن ) راکیش سمبیال، ڈی ایس پی(ٹیکنکل) اجے پنجابی، پرسکیوٹنگ افسر ہمیمانشو مہاجن، انسپکٹر چرن جیت سنگھ ،انسپکٹر منوج کمار و دیگران بھی موجود تھے۔