تازہ ترین

متعدد سکھ تنظیموںکا سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے پوسٹر پر برہمی کا اظہار

24 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں // متعدد سکھ تنظیموں کی یہاں جمعرات کے روز زیر قیادت پنتھک مورچہ جموں نے سوشل میڈیا پر جاری ہوئے ہوئے ایک پوسٹر کے وائرل ہونے کے سلسلہ میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ مذکورہ پوسٹر میں 9 جون 2019 کو ٹیچرس بھون ،گاندھی نگر جموں میںبابا باندہ سنگھ بہادر کی یاد میںایک پروگرام منعقد کرنے کی جانکاری دی گئی ہے ،پوسٹر میں بابا باندہ سنگھ بہادر کو بطور ویر باندا بریگیڈ جی بیان کیا گیا ہے،جس سے سکھ طبقہ کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ سکھ طبقہ کسی بھی صورت میں اس کو برداشت نہیں کرے گی اور انتظامیہ سے اس سلسلہ میں ضروری اقدام کرنے کی اپیل کی ہے ،تاکہ جموں کے پر امن ماحول کو بتاہ ہونے سے بچایا جا سکے۔پریس کانفرنس میں جٹھیدار مہندر سنگھ ، جتھیدار من موہن سنگھ ، ایس اوتار سنگھ خالصہ، ڈی جی پی سی جموں کے ممبران  و دیگران نے شرکت کی۔