تازہ ترین

این سی سی کا10روزہ سالانہ تربیتی کیمپ نگروٹہ میں اختتام پذیر

24 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 نگروٹہ //  جے اینڈ کے گرلز بٹالین این سی سی کے10روزہ سالانہ تربیتی کیمپ J-3 کے آخری روزکیمپنگ رائونڈ میں ایک رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کیا گیا ۔اس موقعہ پر این سی سی ڈائریکٹوریٹ جموں و کشمیر کے ڈٖپٹی ڈائریکٹر جنرل مہمان خصوصی تھے۔ 14 مئی2019سے منعقدہ اس سالانہ تربیتی کیمپ میںریاست کے کٹھوعہ، ریاسی ، کٹرہ ،سانبہ، اودہمپور، بسوہلی اور جموں کے سینئر اور جونئیر گرل کیڈٹوں نے شرکت کی۔ثقافتی  پروگرام حب الوطنی،خواتین کی بااختیاری، اور کشرت میں وحدت پر مرکوز تھی۔کیمپ میں 9  دنوں کے دوران پروگراموں میں شرکت کرنیوالے کیڈٹوں کی بھی عزت افزائی کی گئی۔مہمان خصوصی نے کیڈٹوں کی کارکر دگی کی ستائش کی اور انہیں اپنے منتخبہ شعبوں میں حاصل کئے گئے تجربہ کا بہتر استعمال کرنے کی ہدایت دی۔ثقافتی پروگرام بھانگڑہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔کیمپ کمانڈنٹ نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا اور کہا کہ تربیتی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا ایک اچھا تجربہ ہوا ۔پروگرام کے اختتام پر 500  این سی سی کیڈٹوں نے این سی سی گانا اور قومی ترانہ گایا ۔