صوبائی کمشنر نے آئی ایس ایم محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا

24 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں //صوبائی کمشنر سنجیو ورما نے جمعرات کے روز یہاں افسروں کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میںانڈین سسٹم آف میڈسن محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ایس ایم  ڈاکٹر انیل کانت گپتا، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکشین ایچ آر پکھرو، ڈویژنل سپورٹس افسر جے کے ایس ایس سی روی سنگھ ، صوبہ جموں کے اسسٹنٹ ضلع میڈیکل افسر اں و دیگر سینئر عہدہ داروں نے شرکت کی۔اجلاس میں  ISM محکمہ کی جانب سے مہیا خدمات ،متعدد ہیلتھ مراکزپر ISMسپلائز ، ایکو پمنٹ اور مشینری کی دستیابی پر تفصیلی مباحثہ کیا۔میڈیکل افسراں نے اپنے اپنے اضلاع میںنیم طبی عملہ، مشینری اور دیگر ضروریات کے متعلق جانکاری دی۔صوبائی کمشنر نے ضلع آیوش ہسپتال اور یلتھ مراکز قائم کرنے کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔صوبائی کمشنر نے سی ایس ایس کے تحت سکول ہیلتھ چیک اپ پروگراموں او ر جانچ کئے گئے سکولی بچوں کے تعداد کے تفاصیل طلب کئے۔صوبائی کمشنر نے  تما طبی مراکز پرمتعلقہ افسروں سے معقول میڈیکل سپلائز یقنی بنانے کو کہا  ۔انہوں نے سکولوں میں خصوصی یوگا کیمپ/ طبی کمیپ منعقد کرنے کے لئے بھی کہا۔ 
 

تازہ ترین