تازہ ترین

جے کے این پی پی نے روہنگیاوں اور بنگلہ دیشیوں کو فوری طور واپس کرنے کامطالبہ کیا

24 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں //جے کے این پی پی کی جانب سے یہاں نمائش گرائونڈ کے سامنے ایک زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ْ مظاہرین کی قاید رپارٹی کے چیرمین ہرش دیو سنگھ و پارٹی کے دیگر لیڈران کر رہے تھے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ہرش دیو سنگھ نے حکومت ہند پر روہنگیائوں اور بنگلہ دیشوں کو واپس بھیجنے پر گذشتہ پانچ سال سے لوگوں کو بے وقوف بنانے کا مبینہ الزام لگایا ۔مظاہرین گورنر انتظامیہ اور بی جے پی کے خلاف نعرے بلند کر رہے تھے۔انہوں نے این سی ،کانگریس اور پی ڈی پی پر روہنگیائوںکو ریاست میں بسانے کیلئے حمایت کرنے کا مبینہ الزام لگایا ۔انہوںنے الزام لگایا کہ مرکزی لیڈر شپ نے گذشتہ پانچ برسوں کے دوران فقط بیانات جا ری کئے اور عملی طور سے اس سلسلہ مین کچھ نہیں کیا۔ہرش دیو سنگھ نے سابقہ بی جے پی۔پی ڈی پی سرکا رپر روہنگیائوں کو تمام قسم کی سہولیات فراہم کرنے انکی آبادی میںجموں میں اضافہ کرنے کا االزام لگایا ۔انہوں ے جموں میں مقیم رونگیائوں پر سمگلنگ ،قوم دشمنا کاروائیوں میںموث ہونے کا الزام لگا اکر انہیں ریاست خصوصاً جموں کے لئے ایک خطرہ قرار دیا۔انہیں واپس بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں پہلے ہی مینمار اور بنگلہ دیش کے باشندوں کی پہیچان کر دی گئی ہے۔اسلئے انہیں فوری طور سے واپس بھیجاجائے۔مظاہرین سے خطاب کرنے والوں میں راجیش پڈگوترہ، گگن پرتاپ، کے کے شرما ، کھجور سنگھ ،سریندر چوہان، رام پال شرما، شنکر سنگھ سنجو، رشپال سنگھ، مان سنگھ ،راکیش ورما ،جوگیندر سنگھ ،بریش کمار و دیگران بھی شامل تھے۔