تازہ ترین

صوبائی کمشنر کا اودہم پور میں ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ

قومی شاہراہ پر چھوٹی منڈی قائم کرنے کیلئے 3 کنال اراضی فراہم کرنے کی ہدایت

24 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

 اودہم پور//صوبائی کمشنر سنجیو کمار نے جمعرات کے روز یہاں ضلع کے اہم پروجیکٹوں پر ہر رہی کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کا اہتمام کیا۔ اجلاس کے آغاز پر ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلہ نے محکمہ صحت عامہ، تعمیرات عامہ ،محکمہ بجلی ،صحت ،پی ایم جی ایس وائی ،جنگلات،سپورٹس، زراعت اور باغبانی شعبوں میں جاری پروجیکٹوں ہو رہی کام کے تفاصیل پیش کئے۔صوبائی کمشنر نے سڑکوں کی خستہ حالی، قصبہ میں پانی کی ضروریات اور دستیابی، بجلی کی ضروریات اور دستیابی ،دیویکا پروجیکٹ پر ہو رہی پیش رفت، بی آر او کی جانب سے سڑک کی کشادگی ،بس اسٹینڈ منتقل کرنے، پی ایم جی ایس وائی سڑکوں کے رتبہ اور حاصل شدہ اراضی کا معاوضہ کی تقسیم کاری، سی آر ایف سڑکوں کے رتبہ، التوا میں پڑے پروجیکٹوں اور ان کی تکمیل کی مدت،ہیلتھ سروس بشمول این ایچ ایم ،شجر کاری پروگرام اور کنورجنس پلان کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ہینڈی کرافٹس اور ہینڈ لوم شعبہ ،زراعت اور باغبانی شعبہ میں سکل ڈیولپمنٹ پہل کی حصولیابیوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔سیکٹر وار کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی سی نے صوبائی کمشنر کو ضلع کے اہم ترقیاتی پروجیکٹوں کے متعلق جانکاری دی ۔صوبائی کمشنر نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ان پروجیکٹوں کی بر وقت تکمیل یقینی بنائیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ صحت عامہ میں نئی 207 سکیمیں اور 32 التوا میں پروجیکٹ رواں سال کے آخر تک مکمل کی جائیں گی۔اجلاس میں محکمہ صحت عامہ کو پانی سپلائی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے ڈی پی آر تیار کرنے کیلئے کہا گیا۔صوبائی کمشنر نے پی ایم جی ایس وائی سڑکوں کی تعمیر پر ہو رہی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور انکے بر وقت تکمیل کی ہدایت دی۔دریں اثنا ، دیویکا گھاٹ پر افسروں کے ساتھ دیویکا کی تجدید کاری کا بھی جائزہ لیا۔اس موقعہ پر ڈی سی نے بتایا کہ تما اہم مدعوں کو مقامی لوگوں کے تعاون سے حل کیا گیا ۔ GREF سے جکھانی سے بیرون پل تک چار گلیار بنانے کیلئے ڈی پی آر تیار کرنے کی ہدایت دی گئی۔ صوبائی کمشنر نے نئے منظور شدہ کالجوں کے کیمپس کی تعمیر کا کام شروع کرنے کی ہدایت دی ۔انہوں نے جکھانی اور سوکی کارلائی میں منی سیکرٹریٹ اور نئے بس اسٹینڈ کی سائٹ کا بھی معاینہ کیا۔بعدازاں ، صوبائی کمشنر نے سیلف ہیلپ گروپوں ، امید گروپوں ،ہینڈلوم اور ہینڈی کرافٹس کے بنکروں کے ساتھ بھی اجلاس منعقد کیا اور انکی شکایات کو سن کر متعلقہ حکام کو فوری طور سے ان کو ازالہ کرنے کی ہدایت دی۔مقامی پروڈکٹ کو فروغ دینے کیلئے انہوںنے محکمہ باغبانی اینڈ مارکیٹنگ قومی شاہراہ پر چھوٹی منڈی قائم کرنے کیلئے 3 کنال اراضی فراہم کرنے کو کہا، تاکہ مقامی لوگ اپنے پروڈکٹوں کو مناسب قیمت پر بھیچ سکیں۔جنرل منیجر ڈی آئی سی کو محکمہ دیہی ترقیات کے پاس 10 دوکانوں کو مقامی اینٹر پرینیورس کو الاٹ کرنے کی ہدایت دی۔صوبائی کمشنر نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے باغبانی،ابریشم  اور رواعیتی بولیوں کو محفوظ رکھنے کے لئے کنورجنس پلان تیار رکنے کی سراہنا کی۔