تازہ ترین

انتخابی نتائج: ووٹ شماری جاری، بھارتیہ جنتا پارٹی بھاری جیت کی راہ پر

23 مئی 2019 (37 : 12 PM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/ سات مراحل میں مکمل ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور ابتدائی رجحانات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے اتحادیوں کو واضح سبقت حاصل ہے۔

  جمعرات کو پارلیمنٹ کی 542 نشستوں پر ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی صبح آٹھ بجے سے جاری ہے۔

نتائج کے رجحانات کے مطابق بی جے پی کے اتحاد کو گزشتہ انتخابات سے بھی زیادہ نشستیں مل سکتی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق لوک سبھا کی 542 نشستوں میں سے بی جے پی 292 نشستوں پر آگے ہے جبکہ مجموعی طور پر 340 نشستوں پر اس کا اتحاد آگے ہے۔

 مرکزی حکومت بنانے کے لیے 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں اور اگر یہ رجحانات برقرار رہے تو بی جے پی کو حکومت سازی کے لیے سادہ اکثریت اپنے بل بوتے پر ہی مل سکتی ہے۔