تازہ ترین

فارسٹ ریسرچ انسٹیچوٹ نے بائیو ڈائیورسٹی دن منایا

23 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

عالمی سطح پر بائیو ڈائیورسٹی ڈے کی مناسبت سیٹٹ فارسٹ ریسرچ انسٹیچوٹ کے زیر اہتمام سے طلاب کے لئے مصوری کا ایک مقابلہ منعقد کیا ۔گورنمنٹ ہائی سکول جانی پرو کے طلاب نے پروگرام میں شرکت کی اور بائیو ڈایئورسٹی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔انہوں نے نرسری کا بھی دورہ کیا اور کیمپس کے بائیو ڈائیورسٹی کے متعلق جانکاری حاصل کی۔ مقابلہ میں پرینکا سہا، بھومی اور گوری اور نازیہ نے بالترتیب پہلا ،دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا۔اس موقعہ پر طلاب میں ریفریشمنٹ بھی تقسیم کیا گیا۔پروگرام کا اہتمام ڈویژنل فارسٹ افسر ،ریسرچ نہا مہتہ اور ڈویژنل فارسٹ افسر ،سئیڈ ڈیولپمنٹ ڈویژن جموں شویتا ڈونیا کی نگرانی میں منعقد کیا گیا تھا۔