تازہ ترین

گرلز ہائر سکینڈری سکول ترہگام میں تدریسی عملہ کی کمی

23 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

اشرف چراغ
کپوارہ// ترہگام قصبہ سے2کلو میٹر دو گرلز ہائر سکینڈری سکول میںجہاںتدریسی عملہ کی کمی ہے وہیں گزشتہ2سال سے پر نسپل کی کرسی بھی خالی ہے ۔ کئی سال قبل گرلز ہائی سکول ترہگام کا درجہ بڑھا کر اسے ہائر سکینڈری سکول کا درجہ دیا گیاتاہم ابھی تک اس ہائر سکینڈری سکول میں عارضی بنیادو ں پر ہی عملہ کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ انگریزی ،ریاضی اور ایجو کیشن کے اساتذہ موجود نہیں ہیں ۔سکول میںزیر تعلیم طالبات کا کہنا ہے کہ تدریسی عملہ کی عدم دستیابی کی وجہ سے انہیں زبر دست مشکلات درپیش ہیں ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ ہائر سکینڈری سکول میںگزشتہ 2سال سے پرنسپل کی کرسی خالی ہے اور پرنسپل ہائر سکینڈری سکول ترہگا م کو یہاں کا اضافی چارج دیا گیا ۔سکول میں 2سوسے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں لیکن کھیل کے میدان نہ ہونے کی وجہ سے بھی ان طالبات میں ناراضگی پائی جارہی ہے ۔مقامی لوگو ں کا مزید کہنا ہے کہ آج تک اس سکول کے لئے کوئی نئی عمارت تعمیر نہیں کی گئی اور ہائر سکینڈری سکول کا درجہ بڑھانے کے با وجود بھی زیر تعلیم طالبات ہائی سکول عمارت میں ہی زیر تعلیم ہیں ۔