تازہ ترین

پاکستان کے ساتھ مذاکرات بحال ہوں

نئی مرکزی حکومت فوری اقدامات کرے: ڈاکٹر کمال

23 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//نیشنل کانفرنس نے ہندوستان اور پاکستان پر زور دیا کہ دونوں پڑوسی تعطل کے شکار مذاکراتی عمل کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں اور مسئلہ کشمیر سمیت تمام حل طلب معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی راہیں تلاش کریں۔ پارٹی عہدیداورں اور کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ نئی دلی میں جو بھی حکومت معرض وجود آئیگی اُسے پاکستان میں عمران خان کی سربراہی والی حکومت کیساتھ امن عمل کو آگے لیجانا چاہئے اور خطے میں امن و خوشحالی کی داغ بیل ڈالنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مذاکراتی عمل میں مسئلہ کشمیر سرفہرست رکھ کر اس پیچیدہ مسئلہ کا کوئی قابل قبول حل تلاش کریں جو سبھی کیلئے قابل قبول ہو، ایسا حل جو ریاست جموں و کشمیر کے عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتاہو کیونکہ یہاں کے عوام ہی اس مسئلے کے حقیقی اور اصل فریق ہیں ۔