تازہ ترین

محکمہ ایکسائز بھی حرکت میں 1244 کنال اراضی پر خشخاش کی کاشت تباہ

23 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر// محکمہ ایکسائز کی مختلف ٹیموں نے شوپیان،پلوامہ،اننت ناگ، کولگام، بڈگام،بانڈی پورہ اوربارہمولہ میں خشخاش کی کاشت کے خلاف غیر معمولی کارروائی کے دوران 1244کنال اراضی پر خشخاش کے پودوں کو تباہ کردیا۔ایک بیان کے مطابق شوپیان میں 465،پلوامہ میں 230،اننت ناگ میں93اورکولگام میں 47کنال اراضی پر خشخاش کی کاشت کو تباہ کردیا گیا ۔جب کہ ضلع بڈگام میں 254کنال اور بارہمولہ میں 80کنال خشخاش کی غیر معمولی فصل کو ضائع کیا گیا ۔ڈپٹی ایکسائز کمشنر (ایگزیکٹیو) کشمیر نے بتایا کہ خشخاش کی کاشت کے خلاف اُس وقت تک مہم جاری رہے گی جب تک کہ اس کا مکمل صفایا نہیںہوتا۔