تازہ ترین

بھنگ اور خشخاش کی پیداوار کیخلاف عوام متحرک | پلوامہ میں سیو ل سوسائٹی اور مساجد کمیٹی ممبران میدان میں

23 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

سید اعجاز
پلوامہ//جہاں ایک طرف سرکار نے وادی کشمیر میںہزاروں کنال اراضی پر اگائی گئی خشخاش کی فصل کو تباہ کرنے کی مہم شروع کی ہے وہی دوسری جانب ضلع پلوامہ کے کئی دیہات میں لوگوں،سیول سوسائٹی ممبران ، اور مساجد کمیٹیوں کی جانب سے مشاورت کے بعد اس مہم کو از خود شروع کرنے کا فیصلہ لیاگیا۔جس دوران ضلع کے مختلف علاقوں میں صرف3روز کے دوران سینکڑوں کنال اراضی پر پھیلی فصل کو تباہ کیا گیا ۔ادھر عوامی حلقوں میں اس اقدام کو بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے ۔جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں جہاں محکمہ مال اور دیگر سرکاری ایجنسیاں وسیع اراضی پر پھیلی خشخاش کی فصل کوتباہ کررہے ہیںجس دوران کئی مقامات پر انہیں مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا ضلع کے تاریخی گائوںشاہورہ علاقے میں مقامی سیول سوسائٹی کے ممبرحمید اللہ حمید نے گزشتہ دنوں اپنے علاقے میں مقامی لوگوں ،زع عزت شہریوں ،اور مساجد کمیٹیوں سے ایک میٹنگ طلب کی جس میں انہوں نے لوگوں کو بتایا اگر خشخاش کی فصل اگانا سماج کے لئے بدعت ہے کیوں نہ ہم سب سے فصل کو سرکار کے بناء ہی از خودتباہ کریں ۔محمد اقبال نامی ایک شہری نے بتایا اس دوران علاقے کے تمام لوگوں جن میں باقی علاقوں کے سیول سوسائٹیوں ،مقامی مساجد کمیٹیوںاور مقامی نوجوانوں نے فیصلے کی تائید کرتے مساجد کے لاوڈ سپیکر پر اعلان کیا ہے کہ لوگ از خود اس بدعت کا خاتمہ کریں گے جس دوران صرف 3دن میںعلاقے کے ٹہاب،نائرہ،ترچھل،چند گام ،زاسو،تملہ حال ،لاسی پورہ،آر ملہ وغیرہ کے علاقوں میں سینکڑوں کنال اراضی پر پھیلی خشخاش کی فصل کوتباہ کیا ہے۔مذکورہ کمیٹیوں نے ضلع کے باقی لوگوں سے اس بارے میں از خود اسی طرح مہم شروع کرنے کی اپیل کی ہے جبکہ چند علاقوں میں مہم جاری ہے ۔ ادھر لوگوں کے اس سماج دوست فیصلے کی عوامی حلقوں میں بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے ۔ ادھر ضلع کے آر ملہ،بٹ نور اور گڑ بھگ علاقے میں محکمہ مال نے بدھ کے روز اپنی مہم میں نائب تحصیلدار محمد ایوب کی سربراہی میں آرملہ ،بٹنور اور گڑ بھگ علاقوں میں درجنوں کنال اراضی پر پھیلی خشخاش کی فصل کو تباہ کیا گیا ہے ۔ خیال رہے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ،شوپیان اور کولگام میں مزکورہ فصل کو بڑے پیمانے پر ہر سال اگایا جا تا ہے ۔ادھر پانپور میں بھی گزشتہ دنوں اسی طرح کی ایک کاروائی میں درجنوں کنال اراضی پر پھیلی خشخاش کی فصل کو مٹی میں ملایا گیا ہے ۔ضلع میں مہم کے حوالے سے اگر چہ ڈپٹی کمشنر سے کئی بار بت کرنے کی کوشش کی تاہم ان کے ساتھ رابطہ ممکن نہیں ہو سکا۔