تازہ ترین

ناردرن آرمی کمانڈرگورنر سے ملاقی | بکروال طبقے نے بھی مطالبات پیش کئے

23 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر// فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل رنبیر سنگھ نے یہاں راج بھون میںگورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔لیفٹنٹ جنرل نے گورنر کو بین الاقوامی سرحد ، ایل اے سی، ایل او سی کی سلامتی صورتحال اور فوج کی جانب سے ملی ٹینسی مخالف اپریشنوں کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر نے فوجی کمانڈر نے شری امر ناتھ جی یاترا کے لئے سیکورٹی انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس دوران  سابق وزیر انجینئر عبدالغنی کوہلی کی قیادت میں بکروال طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک وفد نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ۔ کوہلی نے گورنر کو بکروال طبقے بالخصوص ضلع راجوری کے کالا کوٹ علاقے میں رہنے والے لوگوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ۔انہوں نے بتایا کہ متعلقہ بکروال طبقے کو ڈھاچی گام کے بالائی علاقوں کی طرف اپنی بھیڑ اور بکریوں کے جھنڈ لیکر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ۔ کوہلی نے گورنر سے درخواست کی کہ اس طبقے کے لوگوں کیلئے دیگر روائتی سڑکوں کو کھولا جائے تا کہ وہ اپنا کام کاج انجام دے سکیں ۔ عبدالغنی کوہلی نے شیڈول ٹرائب آبادی کی ترقی اور خوشحالی سے متعلق کئی اور معاملات سے بھی گورنر کو آگاہ کیا ۔ کوہلی نے ریاست کے شیڈول ٹرائب آبادی کیلئے سیاسی ریزرویشن پر غور کرنے کیلئے بھی گذارش کی ۔