تازہ ترین

ریلائنس نے آمدنی میں انڈین آئل کو پیچھے چھوڑا

22 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
نئی دہلی//مکیش امبانی کی تیل ومواصلات کی کمپنی ریلائنس انڈسٹری نے آمدنی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی کمپنی بن گئی ہے۔ اس سے قبل انڈین آئل کارپوریشن آمدن کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی کمپنی تھی۔31مارچ کواختتام پزید ہوئے مالی سال2018-19کے دوران ریلائنس نے 6.23لاکھ کروڑ روپے کا منافع کمایاجبکہ اسی مدت کے دوران انڈین آئل کارپوریشن کو 6.17لاکھ کروڑ روپے کا منافع حاصل ہوا۔یہ ملک کی سب سے زیادہ منافع کمانے والی کمپنی بھی تھی اور مالی سال 2019 کے دوران اس کا خالص منافع انڈین آئل کارپوریشن نے دوگنا سے بھی زیادہ تھا۔ ریلائنس کو دس سال قبل انڈین آئل کاررپوریشن کے حجم کے نصف کے برابر تھی ،لیکن صارفین کی تجارت جیسے مواصلات ،ڈجٹل خدمات وغیرہ میں پائوں رکھتے ہی اس کے خالص منافع 39,588کروڑتک مالی سال 2019میں پہنچ گیاجبکہ انڈین آئل کارپوریشن کا خالص منافع17274کروڑ رہا۔انڈین آئل گزشتہ برس تک پبلک سیکٹر کی سب سے زیادہ منافع کمانے والی کمپنی تھی لیکن سال2018-19میں اس کی پوزیشن آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن نے لی۔آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن نے ابھی سال2019کے کمائی کی تفصیلات جاری نہیں کیں ،لیکن اس کا خالص منافع مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران 22671کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔