تازہ ترین

پلوامہ معرکہ آرائی میں 3 جنگجووں ، شہری ،فوجی اہلکار سمیت 5جاں بحق

16 مئی 2019 (55 : 09 AM)   
(      )

عظمیِ نیوز ڈیسک

سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ میں جمعرات علی الصبح جنگجوئوں اور فورسز کے مابین جو معرکہ آرائی شروع ہوگئی اُس میں 3 جنگجو، ایک شہری اور فوجی اہلکار سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

 ذرائع نے ڈلی پورہ پلوامہ آپریشن میں 3 جنگجو ئوں،شہری اورایک فوجی اہلکار کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔

انہوں نے جاں بحق شہری کی شناخت رئیس احمد ڈار کے  طور  کی  جو طرفین کے مابین گولی باری کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ رئیس کا بھائی ،یونس احمد بھی اس معرکہ آرائی کے دوران زخمی ہوگیا ہے۔    

یہ معرکہ آرائی پلوامہ کے ڈلی پورہ علاقے میں آج صبح اُس وقت شروع ہوئی جب فوج اور ایس او جی اہلکاروں نے تلاشی آپریشن کا آغاز کیا اور جس کے دوران چھپے جنگجوئوں نے فورسز پارٹی پر گولیاں چلائیں۔

جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت ابھی تک نہیں کی گئی تھی۔

مقامی ذرائع کے مطابق پلوامہ اور آس پاس علاقے میں فورسز کی بھاری تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے اور عوام کی نقل و حمل محدود کی گئی ہے۔

حکام نے ضلع میں انٹر نیٹ سروس بھی معطل کر رکھی ہے۔