تازہ ترین

کیلکھ کرونا ابھیان کا ایس ڈی میموریل سکول میں پروگرام

ماحولیاتی بدلائو سے جانوروں کو کافی نقصان ہو رہا ہے : ٹیم جموں

16 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں //’’پرندے بچانے ‘‘ کی مہم کے ایک حصہ کے طور پر شری کیلکھ جیوتشی اویم ویدک سنستھان ٹرسٹ نے ٹیم جموں کے ممبروں کے ہمرا ہ ایس ڈی میموریل ہائر سیکنڈری سکول کروانڈا، بھلوال بلاک میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا۔ایک پریس بیان کے مطابق ٹیم جموں کے چیئر مین زور آور سنگھ جموال اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے جبکہ ایس ایچ او پولیس اسٹیشن گھروٹہ انسپکٹر راجندر شرما اور سماجی اکرکن سنیل شرما مہمان ذی وقار تھے۔اس موقعہ پر طلاب میں مٹی کے برتن تقسیم کرتے ہوئے زور آور سنگھ جموال نے کہا کہ پرندوں پر نہ صرف بلیوں اور دیگر جانوروں سے خطرہ ہے بلکہ ماحولیاتی بدلائو سے بھی ان کو خطرہ لاحق ہے، جیسا کہ نیشنل اڈوبون سوسائٹی کے حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے۔جموال نے اپنے خطاب میں مہنت روہت شاستری کی قیادت میں پرندوں کو بچانے کی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے طلاب پر قدرتی وسائل کا بچانے کی اپیل کی۔انہوں نے طلاب سے جانوروں کو پان پلانے کیلئے اپنے گھروں میں ایک لٹکتے برتن رکھنے کو کہا اور روزانہ کی بنیادوں پر اس میں پانی بھرنے کو کہا،تاکہ پردوں کو پینے کیلئے پانی میسر ہو۔ایس ایچ او انسپکٹر راجندر سنگھ نے  اس موقعہ پر کہا کہ پرندے ہمارے ماحول کو خوبصورت بناتے ہیں،جس سے ہم صحت مند رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پرندوں کیلئے اپنے گھروں میں  birdfeedersنصب کر سکتے ہیں ،تاکہ اُڑتے ہوئے پرندوں کو کھانا اور پانی مہیا ہو۔سکول کے ایم ڈی راکیش گنڈوترہ نے شکریہ کا ووٹ پیش کیااور کیلکھ ٹرسٹ کو مستقبل میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا ۔پنڈت دیو دت شاستری نے نظامت کے فرائض انجام دئے جبکہ روجیو شرما ، پروین شرما ،شمشیر کمارپرجاپتی بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔