تازہ ترین

ڈگڈول میں پسیوں کا قہر | شاہراہ 15گھنٹوں کے بعد بحال، 4ہزار گاڑیاں عبور

16 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

محمد تسکین
بانہال // گرتے پتھروں اور پسیوں کی وجہ سے ڈگڈول کے مقام متاثر رہنے والی جموں سرینگر شاہراہ پر بدھ کی شام 15گھنٹوں کے بعد ٹریفک بحال کیا گیا۔ چار ہزار سے زائد درماندہ ٹرکوں کو جموں کی طرف نکالا گیا ۔ پچھلے کئی روز سے ڈگڈول کے مقام پر پسیوں اور پتھروں کے گرنے کا عمل جاری رہا اور منگل کو شاہراہ بھاری پسیاں گر آنے کی وجہ سے بند کردی ہوگی تھی۔تاہم بدھ کی شام شاہراہ کو بحال کیا گیا اور در ماندہ گاڑیوں کو نکالا گیا۔ ڈی ایس پی ٹریفک رام بن سریش شرما نے کشمیرعظمیٰ کو بتایا کہ منگل کی شام دیر گئے بارہ گھنٹوں بعد بحال کی گئی شاہراہ پر ڈگڈول کے مقام   پرگرتے پتھروں کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا اور درماندہ ٹریفک کو بھی نکالنے کا عمل رات بھر جاری رہا ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی روز کے مقابلے میں بدھ کے روز ٹریفک کی روانی قدرے بہتر رہی اور شام تک اڑھائی ہزار سے زائد درماندہ مال اور مسافر گاڑیوں نے متاثرہ مقام کو پار کرکے جموں کی راہ لی تھی۔