تازہ ترین

سرکاری سکول میں تدریسی عملہ کی کمی

گوالتہ اوڑی میں احتجاج،سکول مقفل

16 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

ظفر اقبال
اوڑی//اوڑی کنٹرول لائن پر واقع گوالتہ نامی گائوں کے لوگوں نے بدھ کو محکمہ تعلیم کے خلاف احتجاج کیا اور گورنمنٹ بائزہائی سکول کو مقفل کر دیا۔مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ بائز ہائی سکول گوالتہ جہاں 150 طلاب زیر تعلیم ہیں مگر صرف 4 رہبر تعلیم اساتذہ تعینات ہیں۔ہیڈ ماسٹر کی کرسی بھی گزشتہ دو سالوں سے خالی پڑی ہے اور سکولی عمارت مکمل نہ ہونے کی وجہ سے طلاب عارضی شیڈ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ کئی بار محکمہ تعلیم کے افسران کی نوٹس میں معاملہ لانے کے باوجود بھی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی اور اْن کے بچوں کا مستقبل دائو پر لگا ہوا ہے۔