تازہ ترین

ایران :برٹش کونسل کی خاتون ملازمہ کو جاسوسی کے الزام میں10برس کی قید

15 مئی 2019 (43 : 11 PM)   
(      )

یو این آئی
تہران//ایران کی عدالت نے برٹش کونسل کی ایک خاتون ملازمہ کو برطانیہ کے لئے ‘جاسوسی’ کے الزام میں 10 برس کی قید سنا دی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ میزان آن لائن میں جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی خاتون کو جاسوسی کے جرم میں سزا دی گئی ہے ، جبکہ لندن نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ میزان آن لائن نے عدالت کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘‘ایک ایرانی خاتون برٹش کونسل میں ایرانی ڈیسک کی انچارج کے طور پر کام کر رہی تھیں اور وہ برطانوی خفیہ ایجنسیوں سے تعاون کر رہی تھیں’’۔ انہوں نے مذکورہ خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی لیکن کہا کہ ان کو حال ہی میں‘‘جرم کے اعتراف کے بعد’’ سزا دی گئی ہے ۔ یو این آئی