مزید خبرں

15 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

مہور میں شدید ژالہ باری سے فصلوں کو ہوا نقصان 

زاہد ملک
مہور//سب ڈویژن مہور کے کئی بالائی علا قوں میں ہوئی شدید ژالہ باری کی وجہ سے لوگوں کی فصلوں اور میوہ جات کاشدید نقصان ہوا ہے ۔ایک مقامی شخص ظفر دین نے بتایا کہ مہو ر کے کئی علا قوں میں ہوئی شدید ژالہ بار ی کی وجہ سے مکی کی فصلوں کیساتھ ساتھ اخروٹ،ودیگر میوہ جات کی فصلیں مکمل تباہ ہو گئی ہیں ۔سب ڈویژن کے  بلمتکوٹ،سوکا،تھریلہ ،منجیکوٹ،بگوداس،ڈنڈاکوٹ،باگنکوٹ،دیول،نہوچ،گلابگڑھ،برنسال ودیگر علاقوں میں شدید ژالہ باری کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کر تے ہوئے کہاکہ محکمہ مال کی ایک ٹیم مذکورہ علاقوں میں بھیجی جائے تاکہ ہوئے نقصان کے سلسلہ میں تخمینہ لگا کر لوگوں کو ریلیف دیا جائے ۔
 

ڈی سی رام بن کی قیادت میں انتظامیہ کا اجلاس 

سرکاری سکولوں میں کم از کم بنیادی سہولیات فراہم کرنے پر غور کیا گیا 

رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن کی جانب سے ضلع انتظامیہ کا اجلاس منعقد کیا گیا جس کے دوران ضلع میں قائم سرکاری سکولوں میں بچوں کی بہتر تعلیم کیلئے ’کم از کم بنیادی سہولیات ‘(MBF)فراہم کرنے پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔اس اجلاس میں سی پی او رام بن ،چیف ایجوکیشن آفیسر ،ڈی پی او ،ایگز یکٹو انجینئر محکمہ پی ایچ ای ،ایگز یکٹو انجینئر محکمہ پی ڈبلیو ڈی ودیگر اعلیٰ آفیسران نے بھی شرکت کی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہاکہ ضلع رام بن میں قائم کر دہ 872سرکاری سکولوں میں طلباء کی بہتر تعلیم اور معیاری تعلیم کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔انہوں نے کہاکہ ضلع میں تعلیم معیار کو بہتر بنانے کیلئے ہر ایک سہولیات فراہم کرنے اشد ضروری ہے ۔ڈی سی نے چیف ایجوکیشن آفیسر رام بن ،ایگز یکٹو انجینئر محکمہ پی ڈبلیو ڈی ودیگر آفیسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ سکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا ئے جائیں ۔
 

فوج نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے پروگرام کا اہتمام کیا 

کشتواڑ //فوج کی جانب سے کشتواڑ میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔چھاتروں علا قہ میں منعقدہ پروگرام کے دوران فوجی ماہرین کی جانب سے سکینڈری سکول سطح تک تعلیم حاصل کر نے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور مزید تعلیم کیلئے منعقدہ پروگرام میں چھاتروں و ملحقہ علا قہ جات کے 94سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی ۔اس پروگرام کے دوران نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کر دہ اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی ۔فوجی ماہرین نے نوجوانوں کو تلقین کرتے ہوئے کہاکہ وہ بہتر مستقبل کیلئے حکو مت کی جانب سے شروع کر دہ اسکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا ئیں ۔مقامی لوگوں اور نوجوانوں نے فوج کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کیلئے شروع کر دہ سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی مذکورہ عمل کو جاری رکھا جائے گا ۔
 
 

ہائر سکینڈری سکول ڈوڈہ میں بیدار ی کیمپ کا اہتمام 

ڈوڈہ //چائلڈ لائن انڈیا فائو نڈیشن کی جانب سے گور نمنٹ گرلز ہائر سکینڈری سکول ڈوڈہ میں ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اس بیداری پروگرام کے دوران ڈائر یکٹر چائلڈلائن ڈاکٹر سجاد کریپاک نے مذکورہ این جی او کی جانب سے بچوں کی امداد کیلئے اٹھا ئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ مذکورہ تنظیم کی جانب سے بچوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے یتیم بچوں کیلئے سکالر شپ ودیگر سہولیات کے سلسلہ میں کئی قدم اٹھا ئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ چائلڈ لائن فائو نڈیشن کے منتظمین ہر وقت بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے قدم اٹھا نے کیلئے تیار ہے ۔اس موقعہ پر گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول کے پرنسپل ودیگر سٹاف ممبران و بچے بھی موجود تھے ۔
 
 
 

کشتواڑ میں مارکیٹ چیکنگ کی گئی 

کشتوا ڑ //ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ انگریز سنگھ رانا کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی ،محکمہ امور صارفین وعوامی تقسیم کاری اور پولیس کی جانب سے مشترکہ طور پر مارکیٹ چیکنگ کی گئی ۔تحصیلدار کشتواڑ کی قیادت میں شروع کی گئی مہم کے دوران مارکیٹ میں فروخت کردہ سبزیوں ،میوہ جات ،ودیگر ضروری اشیاء کی جانچ کی گئی جبکہ اس مہم کے دوران قانون کیخلاف ورزی کرنے والوں کو 2000روپے جرمانہ بھی کیا گیا ۔تحصیلدار کشتواڑ نے دکانداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ رمضان میں عوام کو معیاری سہولیات فراہم کی جائیں ۔انہوں نے کہاکہ قوانین کیخلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
 
 

ڈیوٹی میں لاپرواہی ،تحصیلدار بھانجواہ کی تنخواہ پر روک 

کشتواڑ //ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن نے ڈیوٹی میں لاپرواہی پر تحصیلدار بھا نجواہ کی تنخواہ پر روک لگانے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق تحصیلدار بھا نجواہ کومڈل سکول مناتھن کی چیکنگ کیساتھ ساتھ زونل ایجوکیشن آفیسر دربشالہ کے دفتر کے ریکارڈ کے معائینہ کا حکم جاری کیا گیا تھا لیکن تحصیلدار بھانجواہ نے مذکورہ ڈیوٹی انجام دینے میں لاپرواہی کا مظاہرہ کیا اور نائب تحصیلدار کو مذکورہ معاملہ کے سلسلہ میں تعینات کیا ۔معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ نے تحصیلدار کی تنخواہ پر رول لگاتے ہوئے دو دنوں کے اندر وجہ بتانے کا حکم جاری کیا تھا۔ڈی سی نے تمام آفیسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی ڈیوٹی بخوبی انجام دیں ۔
 

ریچھ کے حملہ میں درجنوں بھیڑ بکری ہلاک

بانہال//چندر کوٹ رام بن میں منگل کی علی الصبح ریچھ کے ایک حملہ میں درجنوں بھیڑ بکری ہلاک ہوگئے۔آمدہ اطلاعات کے مطابق جنگلی جانوروں نے نے طیب حسین اور عبدالرشید نامی شہریوںکے گائوخانوں پر منگل کی علی الصبح حملہ کیا اور وہاں موجود مال مویشی پر جپڑ پڑے۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ اس حملہ میں گائو خانوںکے اندر کم ازکم15بھیڑ اور بکریاں مردہ پائے گئے جبکہ کئی لاپتہ ہیں۔اس علاقہ میں ایسے ہی حملوںمیں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایک درجن سے زایدمویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔
 
 
 

تازہ ترین