درماڑی مہور سڑک پربلیک ٹاپنگ

غیر معیاری مٹریل استعمال کرنے کا الزام ، وفد ایس ڈی ایم مہور سے ملاقی

15 مئی 2019 (00 : 01 AM)   
(      )

زاہد ملک
مہور //درماڑی مہور کے مقامی لوگوں نے محکمہ گریف پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ درماڑی مہور سڑک پر بلیک ٹاپنگ کے دوران غیر معیاری ساز و سامان استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں وفد ایس ڈی ایم مہور سے بھی ملاقی ہوا ۔مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ بلیک ٹاپنگ کے دوران غیر معیاری ساز وسامان استعمال کیا جارہاہے ۔ڈرائیور یونین کے صدر نظیر احمد نے بتایا کہ محکمہ گریف کی جانب سے فنڈز نکالنے کیلئے سڑک کی تعمیر میں غیر معیاری ساز و سامان استعمال کیا جارہاہے تاہم عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے سنجیدگی سے کام نہیں کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بلیک ٹاپنگ میں نالوں کی بجری استعمال کی جارہی ہے جو کہ کچھ ہی عرصہ میں اکھڑ تی جارہی ہے ۔ڈرائیور یونین کے ایک وفد نے ایس ڈی ایم مہور سے ملاقات کر کے مذکورہ معاملہ کے سلسلہ میں شکایت درج کروائی ۔ایس ڈی ایم نے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہاکہ محکمہ گریف کے حکام سے اس سلسلہ میں بات کی جائے گی تاکہ عوامی شکایت کو حل کیا جاسکے ۔اس وفد میں نظیر احمد ،جاوید میر ،غلام ودیگران بھی موجود تھے ۔

تازہ ترین